مسلمان مصیبت کی گھڑی میں دل کھول کر مدد کریں، مولانا ادریس

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) سید سبز علی شاہ/نمائندہ خصوصی پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاری کو پیش نظر رکھتے ہوئے امہ ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ نے مظفر گڑھ اور روجھان کے متاثرین سیلاب کے لئے چالیس ملین روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں خیمے، پکے پکائے کھانے، موسمی کپڑے، میڈیکل ایڈ اور فوڈ پیکج شامل ہیں ٹرسٹ کی طرف سے میڈیا کے لئے جاری کئے گئے بیانمیں کہا گیا ہے کہ اس ریلیف پیکج میں متاثرین سیلاب کی بنیادی ضرویات کا خیال رکھا گیا ہے اور امہ ویلفیئر ٹرسٹ اس وقت تک اپنے متاثرہ بھائیوں کی مددد کرتا رہے گا۔

جب تک ان کے معمولات زندگی بحال نہیں ہو جاتے۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا محمد ادریس نے متاثرین سیلاب سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں، امہ ویلفیئر ٹرسٹ ان کے ساتھ ہے اور ان کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی مدد کرتا رہے گا۔ انہوں نے متاثرین سیلاب جس کرب اور اذیت سے گزر رہے ہیں انہیں اس کا بخوبی حساس ہے اور وہ اللہ کے حضور دعا گو ہیں کہ ان کے پاکستانی بھائی صبر اور برداشت سے ان تمام مشکلات کا مقابلہ کریں جو ان کو سیلاب کی صورت میں درپیش ہیں۔

انہوں نے پاکستانی مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہ بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو جائیں اور دل کھول کر ان کی مدد کریں کیونکہ ایک مومن مسلمان کی پہچان یہ ہے کہ وہ مصیبت کے وقت اپنے مسلمان بھائی کو تنہا اور اکیلا نہیں چھوڑتا۔