امت مسلمہ کی آنکھیں اشکبار ہیں؛ تمام عالم اسلام سوگوار ہے

King Abdullah

King Abdullah

تحریر : فیصل شامی
تمام عالم اسلام سوگوار ہے،امت مسلمہ تو اشکبار ہے ہی ،لیکن دنیا بھر کے عوام بھی غم حیرت سے دو چار ہیں ،جی ہاں انتہائی افسوسناک خبر تمام اخبارات میں انتہائی نمایاں طور سے شائع ہوئی ۔اور وہ خبر جس سے تمام انسانیت کو سوز میں مبتلا کر دیا ، وہ خادم الحرمین شریفین کے خادم شاہ عبداللہ کے انتقال کی تھی ، جو کہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ،جناب شاہ عبد اللہ علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

شاہ عبداللہ کے انتقال پر پاکستان بھر میں بھی سوگ کا اعلان کر دیا گیا ، تاہم جناب شاہ عبداللہ کی آخری رسومات میں پاکستا نی وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی خصوصی شرکت کی،تاہم دنیا بھر کے بیشتر ممالک کے سربراہان نے بھی جناب شاہ عبداللہ کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ۔تاہم جناب شاہ عبداللہ کی آخری رسومات میں دنیا بھر سے اعلیٰ ترین شخصیات نے شرکت کی ،شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد سلمان بن عبدالعزیز نئے فر مانروا بن گئے ،

Unite

Unite

جنھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمان متحد ہو جائیں ، انکا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ کے نقش قدم پر چلیں گے ، انکا کہنا تھا کہ کہ امن کے لئے مثبت کر دار جا ری رکھیں گے ،تاہم کہا جا رہا ہے کہ نئے فرما نروا بھی طویل عرصہ سے حکومتی امور میں معاونت کرتے رہیں لیکن اب ان پر ذمہ داری عائد ہوئی تو بہت سے حلقے امید کر رہے ہیں کہ شاہ سلمان سب کی امیدوں پر پو را اتریں گے ،شاہ عبداللہ کی وفات سے پاکستانی عوام ایک ہمدرد بہترین دوست سربراہ سے محروم ہو گئے ،صدر مملکت پاکستان نے بھی جناب شاہ عبداللہ کی وفات کو نقصان عظیم قرار دیا ، جبکہ امریکی صدر باراک اوبامہ کا بھی یہی کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ مخلص اور نڈر رہنما تھے ،یہ بات بھی غلط نہیں کہ شاہ عبداللہ کے دور میں سعودی عرب تعیر و ترقی کے نئے دور میں دا خل ہوا۔

یہ بات بھی غلط نہیں کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی بھی اور پاکستانی عوام کی بھی دل کھول کر مدد کی ہے ،جی ہاں اسی لئے تو جناب شاہ عبداللہ کی وفات کی خبر پر تمام پاکستانیوں کی آنکھیں بھی اشکبار ہیں ،تاہم سعودی عرب کے عوام کے لئے تو شاہ عبداللہ کی وفات بہت گہرا صدمہ ہے ،بہر حال دعا ہے ہماری بھی اور ہمارے بہت سے پاکستانی دوستوں کی بھی کہ پاک پر وردگار سعودی عوام اور خاص کر جناب مرحوم شاہ عبداللہ کے اہل خانہ کو بھی صبر جیل عطاء فر مائے اور انھیں یہ صدمہ بر داشت کر نے کی توفیق بھی عطاء فرمائے ، بہر حال اجازت اس دعا کہ ساتھ کہ اللہ پاک پرور دگار جناب شاہ عبداللہ مر حوم کی کو تاہیوں اور خامیوں سے در گذر فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے ،تو ملتے ہیں دوستوں آپ سے ایک چھوٹی سی بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان ر راکھا۔

Faisal Shami

Faisal Shami

تحریر : فیصل شامی