امت مسلمہ متحدہوکر گستاخان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سبق سکھائے، اے پی سی

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

اسلام آباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک مختلف جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا کہ آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں ذرہ برابر توہین برداشت نہیں کریں گے۔ گستاخان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سبق سکھانے کیلئے پوری امت مسلمہ متحد ہو جائے۔ حکومت فرانس کی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کرے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت نے تمام مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا مگر وزیراعظم نے اس واقعہ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے انہیں اپنی خاموشی توڑ کر خاکوں کی اشاعت کی بھرپور مذ مت کر نی چاہئے۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 23 جنوری کو بعد از نماز جمعہ فیض آباد سے زیرو پوائنٹ تک شان رسالت مارچ کا انعقاد کیا جائے گا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کر یں گے۔ کانفرنس سے مسلم لیگ ن کے نائب صدر ملک ربنو از، پی پی کے راجہ عمران اشرف، بابر منہاس، پی ٹی آئی کے عامر مغل، جے یو آئی( س) کے مو لانا عبد الخالق، جماعت اہلسنت کے مولانا تنویر علوی، جے یو آئی کے مولانا ظہور علوی، انصارالا مہ کے زاہد خان، جے یو پی کے ظہیر عباس قادری، انجمن تاجران کے صدر محمد کاشف چو ہدری، اسلامی جمعیت طلبہ کے حسن جا وید اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔