محبوب رب العالمین کے بتائے گئے راستے پر چل کر مسلمان فلاح پا سکتے ہیں۔ پیر منور حسین جمائتی

Mehfil

Mehfil

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمان کی کسوٹی عشق مصطفی سے جوڑی ہوئی ہے جو مسلمان اس سے غافل ہے وہ بھٹک گیا ہے اور اس کی کوئی نجات نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار پیر جمائت علی شاہ کے پوتے اور دربار علی پور سیداں ناروال کے سجادہ نشین پیر سید منور حسین شاہ جمائتی نے معروف ادیب دانشور الحاج عبدالعزیز مگسی کی رہائش گاہ گلستان جوہر پر محفل میلاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ جو سبب ہے وجود کائنات کا ،جو محبوب ہے رب العالمین کا اس کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی مسلمان فلاح پاسکتے ہیں اور اُن کی پیروی ہی مومن کی معراج ہے ۔پورے عالم اسلام کو متحد ہوکر نبی عظیم ۖ کے مشن انسانی کو آگے بڑھانا چاہیئے تاکہ اسلام کی سربلندی ہوسکے۔

اس موقع پر غلام رسول عارفانی قصوری اور دیگر معروف نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔

جبکہ پاکستان کرنسی فاریکس کے چیئر مین ملک بوستان ،پیر سید رضا جہانگیری ،پیر سید صادق جہانگیری ،حاجی محمد حنیف غوثیہ ،استار مارکیٹنگ کے محمود احمد خان ،برکاتی فائونڈیشن کے عارف برکاتی ،میزاب بنک کے وائس پریذیڈنٹ محمد رضا خان ،علیم احمد خان ،شفقت علی ،گڈو بھائی ،ملک الطاف ،خان ملک ،سماجی رہنماء شعیب ناصر ،مظہر زیدی ،سعید وارثی، راجہ فاروق ،علامہ طاہر عباس ،شبیر احمد غوری ،سید اورنگزیب شاہ ،صوفی جاوید اقبال ،پیپلز پارٹی کے رہنماء عبد الواہاب بلوچ ایڈوکیٹ ،عبدالحمید عطاری کے علاوہ بڑی تعداد میں مریدی اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر غوث پاک کی چادر کی زیارت کرائی گئی۔

جاری کردہ:۔ سیکریٹری اطلاعات