کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ اللہ عزوجل نے قرآن پاک میں عورتوں کے خصائص اور ان کے حقوق کے لئے پوری سورت نازل کردی جس میں خواتین کی تربیت کے لئے بہترین حکمت والی گفتگو کی گئی ہے
اسلام سے پہلے عورتوں کو کمتر سمجھا جاتا تھا اور بچیوں کو زندہ درگور کردیا جاتا تھا مگر اسلام نے عورتوں کو وہ معاشرتی عروج عطا کیا جو اس سے پہلے کبھی عورتوں کو نہیں ملا تھا، ضلع شرقی کے دفتر میں انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یوم امہات المومنین اور دعوت افطار سے خطا ب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہمسلمان عورتوں کے لئے بہترین زندگی کا نمونہ سید ہ خدیجہ الکبریٰ، سیدہ عائشہ صدیقہ اور سیدہ فاطمہ الزھرہ رضی اللہ عنہما کی ذات مقدس میں پوشیدہ ہے
اخلاق، کردار، حجاب اور دینی حمیت ان پاک عورتوں میں درجہ اتم موجود تھی، اسلامی تعلیمات کو آج کی اینکر پرسن کی تعلیمات اور اداکاری سے نہ ملایا جائے، اینکر پرسن جن کے پاس نہ اخلاق ہے، نہ کردار اور نہ حجاب ہے وہ دین میں فتنے کا باعث بن رہی ہیں، ضلع شرقی کے دفتر میں انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یوم امہات المومنین اور دعوت افطار سے خطا ب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یوم بدر کانفرنس اور دعوت افطار سے خطا ب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہاگر مسلمان عورتیں صحابیات کو اپنی زندگی کا رول ماڈل بنا لیں تو اسلام اپنا عروج ضرور دیکھے گا، اگر عورتوں کے اوصاف اعلیٰ ہوجائیں اور انہیں دین اسلام کی صحیح سمجھ حاصل ہوجائے تو معاشرے میں اخلاق و کردار کا انقلاب برپا ہوسکتا ہے
انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم برادر سیف الاسلام نے کہا کہ اگر مسلمان عورتیں صحابیات کو اپنی زندگی کا رول ماڈل بنا لیں تو اسلام اپنا عروج ضرور دیکھے گا، انجمن طلبہ اسلام جلد کراچی میں ماہانہ بنیادوں پر طالبات کے لئے تربیتی اجتماع منعقد کرے گی، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یوم امہات المومنین اور دعوت افطار سے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی، انجمن طلبہ اسلام ضلع کورنگی کے ناظم اسامہ مصطفی اعظمی، بن قاسم ٹائون کے ناظم محمد اسلم، گلشن اقبال ٹائون کے ناظم سید عمران قادری، نیو کراچی ٹائون کے ناظم حیدر علی، کورنگی ٹائون کے حسین انصاری، لیاقت آباد ٹائون کے ناظم محمد عمیر بلوچ ، شاہ فیصل ٹائون کے ناظم سید صہیب قادری نے بھی اظہار خیال پیش کیا، کانفرنس کے اختتام پر طلبہ کے دعوت افطار کر انعقاد کیا گیا، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کی جانب سے راشن اور عید کے سوٹ بھی اسی کانفرنس کے اختتام پر تقسیم کئے گئے، میڈیا سیل انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن