کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) دو بار پاکستان کی وزیراعظم رہنے والی مسلم دنیا کی پہلی خاتون سربراہ حکومت بینظیر بھٹو شہادت کو 13 سال مکمل ہونے پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں۔
اس مرتبہ بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے کی خاص بات یہ ہے کہ اس جلسے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی ٘خطاب کریں گی۔
مریم نواز وفد کےہمراہ گزشتہ رات نو ڈیروپہنچیں جہاں جہاں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور پیپلز پارٹی کے دیگر عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔
دوسری جانب جلسے میں جے یو آئی کا وفد مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں شرکت کرے گا، مولانا فضل الرحمان جلسے میں شریک نہیں ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری بھی جلسے سے ورچوئل خطاب کریں گے۔