مسلم نوجوان کا قتل، مودی سے مذمت کرنیکا مطالبہ شدت پکڑ گیا

Narendra Modi

Narendra Modi

پونہ (جیوڈیسک) پونہ میں انتہاپسند ہندوؤں نے چند روز قبل مسلم نوجوان کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا بھارت کے مغربی شہر پونہ میں انتہاپسند ہندوؤں کے ہاتھوں ایک مسلم نوجوان کے قتل کے بعد سے یہ مطالبہ شدت اختیار کر رہا ہے

وزیراعظم مودی دو ٹوک الفاظ میں اس قتل کی مذمت کریں تا کہ انتہاپسند عناصر کو یہ غلط فہمی نہ رہے کہ بی جے پی کی حکومت میں وہ اقلیتوں کیساتھ جو چاہیں کر سکتے ہیں، اگر حکومت ایسا نہیں کرتی تو انتہاپسندوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

ہندو راشٹر سینا کے 30 کارکنوں نے 28 سالہ مسلم نوجوان محسن صادق شیخ کوچند روز قبل رات کو گھر جاتے ہوئے تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق تنظیم کے کئی کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے شو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے اور ہندو راجہ شواجی مہاراج کی کچھ تصویروں میں قابل اعتراض تبدیلیاں کرنے کے بعد انہیں فیس بک پر پوسٹ کیا تھا، جس کے خلاف پونہ میں کافی مظاہرے کئے گئے تھے، کے مطابق محسن کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔