لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملکی اقدار کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ زیادہ برطانوی بنیں۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ منافرت پھیلانے والے مبلغین کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے برطانیہ میں متشدد اور غیر متشدد دونوں قسم کے انتہاپسندوں کو پھلنے پھولنے کی راہ ملی ہے۔
انہوں نے تاریخی چارٹر میگنا کارٹا کے آٹھ سو سال پورے ہونے کے موقع پر برطانوی اقدار کے تحفظ کیلئے جدید برطانیہ کیلئے میگنا کارٹا کے اعلان کیا ہے۔