مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مسلمان ہر چیز برداشت کرسکتے ہیں مگر اپنے پیار نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔ عالم امن کے نام نہاد ٹھیکیدار توہین آمیز خاکے شائع کرنے کی مذمت کیوں نہیں کرتے۔ دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے یورپ و مغرب کو اپنا غیر منصفانہ رویہ ترک کرنا ہوگا۔
پیغمبر امن اور مُحسن ِ انسانیت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )کی شان ِ اقدس میں گستاخی ِوتوہین انسانیت ہے اقوام متحدہ کو توہین رسالت اور توہین انبیاء کرام علیہم کے لیے ضابطہ بنا کر قانون سازی کرنی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار یم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی، صدر پریس کلب مصطفی آباد ، محمدعمران سلفی، سابقہ ناظم رمضان مستانہ، سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOقصور چوہدری طارق سعید، جزل سیکرٹری مسلم لیگ نMYOلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی، چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغرعلی،رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل، پاکستان تحریک انصاف انصافینیز کے سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ قصوری ،رہنما تحریک انصاف میاں افضل جتالہ، رہنما تحریک انصاف مسزمسعود احمد بھٹی، ٹکٹ ہولڈرپاکستان پیپلزپارٹی این اے138ناصرہ میئو، سماجی رہنما و صحافی چوہدری ہاشم علی خاں، رہنما تحریک انصاف این اے138حسن علی خان، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ قصور وسیم عباس قادری، سابقہ ٹکٹ ہولڈرپاکستان پیپلزپارٹی پی پی 175سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ، نائب صدر آل پاکستان مسلم لیگ منیر احمد قصوری، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن قصورملک خرم نصراللہ خاں، صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور چوہدری کاشف نیازخاں، سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصورحاجی سلیم شہزاد میئو، سابقہ ایم این اے مسلم لیگ ن رائو مظہر حیات خاں،جزل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار قصور ریحان چوپڑا، رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل، سماجی رہنما فاروق احمد خان، افتخار احمد سندھو ، سیاسی و سماجی رہنما چوہدری طاہریٰسین خاںایڈووکیٹ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور عمر فاروق بھٹہ،رہنما تحریک انصاف حسن عرفان، امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل لکھنیکے چوہدری یوسف چھینہ ودیگر رہنمائوںشدید مذمت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری فرنسیسی رسالے ” چارلی ایبڈو”جیسے جرائد کو توہین رسالت سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
تاکہ بدامنی کی بڑھتی ہوئی لہر کو کنٹرول کیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام دشمنوں نے شانِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گستاخی کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔ بڑھتی ہوئی گستاخانہ روش نے امن عالم کو شدید خطرات لاحق کردئیے ہیں۔ انبیائ کرام سمیت تمام مقدس شخصیات کی توہین کیخلاف عالمی سطح پر قانون سازی کردی جاتی تو پیرس جیسے واقعہ کی نوبت نہ آتی۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی اخبار کی جانب سے متعدد بار گستاخانہ خاکوں کا اعلان عالم اسلام کیخلاف اعلان جنگ ہے۔ جس کی ہم بے انتہاء شدید ترین مذمت کرتے ہیں اور عالم اسلام سے بھرپور اپیل کرتے ہیں کہ وہ کفر کی سازشوں کیخلاف ڈٹ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمان اکٹھے نہ ہوئے تو یہود و نصاریٰ مسلمانوں کا جینا حرام کردینگے اور مسلمانوں کے خاتمے کیلئے طرح طرح سازشیں بنائیں گے۔