مسلم امہ کے درمیان یکجہتی ممکن ہے :فرید پراچہ

Fareed Paracha

Fareed Paracha

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری فریداحمد پراچہ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تمام مسائل حل کرنے کے لئے حکومت مخلص ہے ایران کے دورہ سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ ایران کا دورہ بہت اچھا اور مفید رہا، وہاں جا کر معلوم ہوا کہ مسلم امہ کے درمیان یکجہتی ممکن ہے۔

پاکستان اسلامی امہ کی یک جہتی کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی عالمی تحریکوں سے رابطوں میں ہیں۔