لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ کی جنرل سیکرٹری لاہور ساجدہ ملک نے رحمةاللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے پرمسرت اور بابرکت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے،انہوں نے کہا کہ عشق رسول مسلمانوں کیلئے سرمایہ ایمان ہے۔پیغام رسالت کو سمجھنا محبت رسول کا تقاضا ہے۔ حضور نبی کریم کی ذات وجہ تخلیق کائنات ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ ماہ ربیع الاوّل کے بابرکت ایام ہمیں سیرت رسول پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتے ہیں۔ حب رسول دین حق کی شرط اوّل ہے۔رحمت عالم کے ذکر سے ایمان کو جلا ملتی ہے اور سینے منور ہوتے ہیں۔حضور نبی کریم کے ساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔امت مسلمہ کی فلاح کا انحصار اسوہ رسول کو اپنانے میں ہے۔ خاتم الانبیائ، محسنِ انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت تاریخِ انسانی کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔
اللہ تعالی نے حضرت محمدۖ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے ۔نبی پاک ۖ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کے لئے مشعل راہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نبی پاکۖ کی ولادت کا مبارک و بابرکت دن امت مسلمہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے اور بلاشبہ محسن انسانیت حضرت محمد ۖ اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے ہیں ۔ حضور پاکۖ کی تعلیمات پرعمل پیرا ہو کر ہی معاشرے سے ظلم و زیادتی ، نا انصافی اور بد امنی کا خاتمہ ممکن ہے اور بنی نوع انسان کی کامیابی کا راز پیغمبر اسلامۖ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہونے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ۖ نے اپنے عمدہ اخلاق کے ذریعے جہالت و ظلمت میں ڈوبے ہوئے عرب معاشرہ میں انقلاب برپا کر دیااور حق و انصاف کا پرچم بلند کرکے ایک پرامن اور مہذب معاشرے کی بنیاد رکھی اور عرب معاشرے کی کایا پلٹ دی جس کی تاریخ عالم میں کوئی دوسری نظیر نہیں ملتی۔
آپ ۖ نے تمام بنی نوع انسان کو امن و آشتی ، اخوت ، احترام انسانیت، مساوات ، عفو ودرگزراور عدل وانصاف کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضورپاکۖ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو دہشت گردی اور انتہاپسندی جیسے مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے اور بدامنی، لاقانونیت اور دہشت گردی کی آگ میں جلتی انسانیت کو آپ ۖ کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہو کر ہی امن و سکون ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نبی آخر الزمانۖ نے بہترین سماجی اور معاشی نظام دیاجسے اپنا کر ہم اپنی زندگیو ں کو بدل سکتے ہیں۔ حضور نبی کریمۖ کااسوہ حسنہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔نبی آخرزمان،سروردوکونینۖکی حیات مبارکہ پوری انسانیت کیلئے مشعل نورہے۔محسن کائناتۖ کی سیرت مبارکہ پرعمل پیراہوکرہی دنیاکوامن وسلامتی کاگہوارہ بنایا جاسکتاہے۔آپۖ کوتمام جہانوں کیلئے رحمت بناکرمبعوث فرمایا گیا۔آپ ۖ پوری ا نسانیت کے لیے ہدایت و رہنمائی کے پیامبر بن کرتشریف لائے۔اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ،جس میں ہمارے تمام سماجی، معاشرتی اور معاشی مسائل کا حل موجود ہے۔