مسلمان ذلت اور پستی سے نکلنے کیلئے دین کو مضبوطی سے تھام لیں, مفتی اعظم

Mufti Azam

Mufti Azam

جدہ (جیوڈیسک) مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے خطبہ حج میں کہا کہ مسلمان اللہ کی طرف سے دی گئی امانت کے امین ہیں، اسلام کو چھوڑنے والا قیامت کے روز جہنم میں جائے گا۔

مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے دوران انھوں نے کہا کہ اللہ کے نبی صلہ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے نزدیک سچا دین اسلام ہی ہے، مسلمان خود کو غرور اور دھوکے سے دور رکھیں، حضور اکرم صلہ اللہ علیہ وسلم کی زندگی پوری دنیا کے اسوہ حسنہ ہے، آج کے دن اللہ اپنے بندوں کے زیادہ قریب ہوجاتا ہے۔

اللہ فرماتا ہے کہ اپنے عہد کی پابندی کرو، اللہ کا حکم ہے کہ نیک اعمال میں اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو، قرآن کا حکم ہے کہ تدبر کرو اور اللہ کی نشانیوں کو پہچانو ،اللہ تعالی ہمیں زلت سے محفوظ رکھے۔ نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا علما کی ذمہ داری ہے۔ مسلمان اپنی وحدت کے خلاف تمام سازشیں ناکام بنائیں، جن چیزوں سے روکا گیا مسلمان پوری طرح اس سے اجتناب نہیں کر رہے ہیں۔

امن اور ایمان کی دولت سے مالامال ہونے کے لیے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا، اسلام کے سوا کسی مذہب میں خیر نہیں، مسلمان اپنے مذہب کو مضبوطی سے تھام لیں۔ ایک جماعت ضرور رہے گی جو حق کو تھامے رہے گی، مسلمان دینی تعلیمات اپنا کر اپنے غلبہ کا آغاز کریں۔