نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کے جذبات پر ایک بار پھر چھری چلا دی۔ مہاراشٹر میں مسلمانوں کو پانچ فیصد کوٹہ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ فیصلہ ریاستی اسمبلی میں قرارداد پاس کرکے کیا گیا۔
قرارداد میں چوبیس جولائی دوہزار چودہ کو پیش کی گئی کانگرس کی اس قرارداد کومسترد کر دیا گیا جس میں مسلمانوں کو پانچ فیصد کوٹہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ بی جے پی حکومت کے اس فیصلے کے بعد ان کی مسلمانوں کے خلاف حکمت عملی صاف نظر آنے لگی ہے۔
پہلے حکومت نے مہاراشٹر میں گائے، بیل، بچھڑوں کے گوشت پر مکمل پابندی عائد کی اور اب ریاست میں رہنے والے مسلمانوں پر تعلیم اور ملازمتوں کے دروازے بھی بند کر دئیے۔