امت مسلمہ کے بگاڑ کا سبب قرآن سے دوری ہے، مولانا عطاء الرحمن

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) شیخ الحدیث مولانا عطاء الرحمن کہا کہ امت مسلمہ کے بگاڑ کا سبب قرآن سے دوری ہے اور اس کا سدھار بھی قرآن سے ہی کرنا ہوگا۔ دعوت بذریہ قرآن لوگوں کے دلوں کو بدل سکتا ہے، اگر معاشرے کے مباحث بدل جائیں تو معاشرے خود با خود تبدیل ہو جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی کے زیر اہتمام قباء آڈیٹوریم، گلبرگ میں تربیتی ورکشاپ برائے مدرسین کے دوسرے روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن حکیم جہاں انفرادی اصلاح و نجات کا ذریعہ ہے وہیں اجتماعی معاشرے کو بھی سنوار دیتا ہے، اسلامی انقلاب سے وجود میں آنے والی ریاست ہی مکمل اور کامیاب ریاست ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی شریعت کا مقصد ناصرف انسانوں کو نجاست سے پاک کرنا بلکہ ان کے اندر روحانی پاکیزگی بھی پیدا کرنا ہے، شریعت اسلامی انسان کے دین، جان و مال، نسل انسانی اور عقل کی حفاظت کرتی ہے۔