وزیرآباد : جماعت اسلا می کے رہنما محمد مشتاق بٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلا می مظلوم عوام کی آواز ہے۔ اسلامی و خوشحال پاکستان سے ہی مسائل حل ہونگے۔ملک کوجیالوںاورمتوالوںکی بجا ئے رکھوالوںکی ضرورت ہے۔علا قہ میںجماعت اسلا می کی مقبولیت سے کاندانی سیاستدان پریشان ہیں۔
مظلوموںکوسیلاب کرپٹ اورمفادپرستوںکوبہا کرلے جا ئے گا۔اقامت دین کی جدوجہد کے لئے خود کووقف کرنے والے جماعت کی دعوت اورپیغام عوام الناس تک پہنچائیں۔وہ دھونکل ،بھٹی کے،بھروکی چیمہ،کوٹ عنا یت خاں،نظام آباد،وزیرآباد،جلالپورہ میںانتخابی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔
اس موقع پرچوہدری ناصر محمودکلیر،صابر حسین بٹ،وسیم شاہد اولکھ،مرزاغلام مصطفی،محمداقبا ل چیمہ،محمداخترچیمہ،ساجد حنیف،صابر حسین غفاری،محمدجاوید،محمدامجد،عبدالوکیل علوی سمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ عوام کی کدمت کاجذبہ لیکرمیدان میںاترے ہیں۔تبدیلی گھروںمیںبیٹھنے سے نہیںآسکتی عوام ووٹ کی طاقت سے کرپٹ اورپیشہ ورسیا ستدانوںکومستردکردیں۔یہی افرادہماری مشکلات کے ذ مہ دار اورترقی کی راہ میںرکاوٹ ہیں۔
انہوںنے کہا کہ عوم میری ٹیم کے کرداراورکارکردگی سے بخوبی آگاہ ہیں۔ہمیںموقع ملا توعلا قہ کوامن کا گہوارہ بنا دینگے۔مظلوم کاساتھ دینا عدل وانصاف کے لئے جدوجہدکرنا ہرمسلمان کافرض ہے۔