کیپشن فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار سے مقررین خطاب کر رہے ہیں

Palestine Foundation Pakistan

Palestine Foundation Pakistan

لاہور (خصوصی رپورٹ) فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی زخمی زخمی قدس پکارا۔اب تو مسلم جاگ خداراآل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے فلسطین فائونڈیشن کے مرکزی ترجمان صابرکربالائی نے کہا کہ غزہ کے اندر جو صیہونی جارحیت جاری ہے انکو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے اب تک 2 سو سے زائد فلسطینی مسلمانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

جن میں سے معصوم بچے جن کی عمریں چار ماہ سے بھی کم ہیں انہیں بھی ظالموںنے اپنی بربریت کانشانہ بنا ڈالا ہمارے حکمران اگر امریکہ اوراسرائیل کے غلام بنے ہوئے ہیں تو پاکستان کی 18کروڑ عوام صیہونی اشیاء کا بائیکاٹ کردے کیونکہ وہ ہمارے پیسوں سے ہی بم تیار کرکے ہمارے مسلمان بھائیوں کو شہید کررہے ہیں رکن پنجاب اسمبلی پیر محفوظ احمد مشہدی نے کہا فلسطین میں اسرائیل نے جو مظالم کی داستانیں رقم کرنا شروع کررکھی ہیں اب اس پر حکومت کو کھل کر اپنا موقف دینا چاہیے اگر اب بھی ہم نے چپ کا روزہ نہ توڑا تو پھر آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی ،جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ ابتسام الہی ظہیر نے کہاکہ اسرائیل جس طرح فلسطین میں بچوں کو خون میں نہلارہا ہے۔

بزرگوں کو داڑھی سے پکڑ کر جس طرح گھسیٹا جارہا ہے اور بے دردری سے قتل وغارت کا جو بازارگرم کررکھا ہے اب صرف ہمیں مزمت ہی نہیںکرنا چاہیے بلکہ اب وقت آگیاہے کہ ان بھیڑیوں کا سرکچل دیا جائے انہوںنے کہاکہ اگرپوری دنیاکے مسلمان اسرائیل کی طرف منہ کرکے تھوکیں تو وہ سیلاب میں ڈوب جائیگامگر مسلم ممالک میں اتنی ہمت اور جرئات نہیں ہے کہ وہ انکی طرف دیکھ بھی سکیں مگر اب بے حس اور بے ضمیر حکمرانوں کو اٹھنا پڑے گا کیونکہ فلسطین کے معصوم بچے ہاتھوں میں کنکریاں پکڑے امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ جن حکمرانوںکو لاہور میںمعصوم انسانوںکی لاشیں نظر نہیںآتی وہ فلسطین میں کیا کریں گے کیونکہ ان حکمرانوں کا ضمیر سو چکا ہے اگر آج بھی مسلمہ امہ اکھٹی ہو جائے تو اسرائیل سمیت پوری دنیا کے غنڈے اور بدمعاش خاک چاٹنے پر مجبور ہو جائیں گے ،عوامی مسلم لیگ کے رہنماء امجد گولڈن نے کہا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ظلم کا نظام نہیں چل سکتا اور پاکستان میں اس وقت ظلم کا نظام ہی چل رہاہے جنہیں فلسطین میں انسانی تاریخ کی بدترین ظلم کی داستانیں نظر نہیں آرہی اس لیے اب عوام کو اٹھنا چاہیے اوراوراپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی بھر پور امداد کرنا چاہیے۔

بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اسرائیل نے رمضان المبارک میں بھی مسلمانوں پر بربریت کی انتہا کر رکھی ہے امت مسلمہ کو اب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والوں کو انکے انجام تک پہنچانا چاہیے مگر عالم اسلام اور بلخصوص پاکستانی حکمرانوں کا اس مسئلہ پرخاموشی کا روزہ سمجھ سے بالاتر ہے ،نوجوان مذہبی سکالر ڈاکٹر تنویر قاسم نے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم صرف ایک ملک کی عوام پر ظلم نہیں ہے بلکہ یہ امت مسلمہ پر ظلم ہے اس لیے اب عالم اسلام کو بیدار ہوجانا چاہیے۔