نارووال ( میڈیا ورلڈ لائن )اہل بیت کی محبت اور عزت و احترام ہر مسلمان کے ایمان کا قیمتی اثاثہ ہے ۔کوئی بھی مسلمان شان اہل بیت میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ جیو اینکر پرسن ڈاکٹر شائستہ لودھی اور وینا ملک کا جرم ناقابل معافی ہے ان کی اس ناپاک جسارت سے تمام عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مشائخ و علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی القادری نے مرکزی سیکریٹریٹ آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ کوٹلی پلاٹ میں نماز جمعتہ المبارک کے اجتماع اور بعد ازاں ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی ،وینا ملک ،اسد خٹک اور جیونیوز انتظامیہ نے عذاب الٰہی کو دعوت دی ہے ۔پیر سیف اللہ خالد گیلانی نے کہا کہ جیو نیوز بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آیا ہے۔
افواج پاکستان کے وقار پر حملہ کے بعد شان اہل بیت میں گستاخی انتہائی افسوس ناک ہے۔انہوں نے حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ شان اہل بیت میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور جیو نیوز کی نشریات پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔