امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں سات مسلم ممالک کے شہریوں کی سخت جانچ پڑتال کے حکم نامے کے خلاف مسلم تنظیموں اور رہنماؤں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔
ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف محمود کہتے ہیں یہ حکم نامہ صرف مسلمانوں کو روکنے کے لیے بنایا گیا جس سے یہاں بسنے والے مسلم خاندان بھی متاثر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ اصل اور مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی ورچوئل دیوار بنائی ہے۔
عادل نجم کہتے ہیں حکم نامہ دراصل مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا دعوت نامہ ہے، اس سے امریکی اہلکار مسلمانوں کو کھلم کھلا نشانہ بنائیں گے۔