راولپنڈی (جیوڈیسک) پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں راولپنڈی بھر کے اساتذہ نے شرکت کی۔
قیادت پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری امتیاز احمد عباسی، ضلعی صدر سید حامد علی شاہ، چیئرمین راجہ شاہد مبارک، ڈویژنل صدر سید انوار حسین شاہ، ضلعی جنرل سیکرٹری ساجد مسعود عباسی اور چیف آرگنائزر طاہر محمود راجہ نے کی۔ اساتذہ رہنمائوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔