برمنگھم (جیوڈیسک) مسجد نبوی کے امام شیخ صالح البدیر کا کہنا ہے کہ عالم اسلام کو متحد ہو کر سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ قرآن کی تعلیم کو اپنا کر ہم دنیا میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ برمنگھم میں اسلامک دعوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسجد بنوی کے امام کا کہنا تھا کہ مسلمان گروہوں اور تفرقے کی وجہ سے ہی مسائل کا شکار ہیں۔
مسلمانوں کو متحد ہو کر عالمی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ تقریب میں جماعت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر ساجد میر اور علما کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک سفید فام شہری نے مسجد نبوی کے امام شیخ صالح البدیر کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔