روم (جیوڈیسک) بنکر اٹلی کے دار الحکومت میں واقع محل نما گھر تورلونیا میں بنایا گیا تھا۔ روم کے محکمہ ثقافت کے مطابق بنکر دراصل زیر زمین سٹور تھا جہاں گھر کا فالتو سامان اور کھانے پینے کی اشیا رکھی جاتی تھیں۔
اسے دوسری عالمی جنگ کی ابتدا میں مسولینی اور اسکے اہل خانہ کی پناہ گاہ بنا دیا گیا۔ جس میں وہ فضائی حملے کے دوران رہ سکیں۔ بنکر میں زہریلی گیس سے بچاؤ کے لئے لوہے کے ایسے دروازے لگائے گئے جن سے ہوا نہیں گزر سکتی تھی۔ بنکر میں ہر طرح کی آسائش میسر تھی جہاں ہفتوں رہا جا سکتا تھا۔