مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) یونین کونسل 12 کے سیکرٹریوں نے کرپشن کا بازار گرم کر دیا، رشوت نہ دینے والوں کو فارم نہ ہونے کا بہانہ بنا کر چکر لگوانا معمول بنا لیا، جعلی سرٹیفکیٹ دینے کا سلسلہ جاری، ڈی سی او قصور سے فوری کاروائی کی اپیل، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے رہائشی غلام نبی نے ڈی سی او قصور کو دی گئی درخواست پر موقف اختیار کیا ہے کہ یونین کونسل نمبر12کے سیکرٹری محمد اسلم خاں میئو، ناصر خاں میئو جونیئر کلرک، مولوی صاحب دین نائب قاصد نے میرے بچوں کی پیدائش سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ کے بچوں کا ریکارڈ ہمارے یونین کونسل میں نہ ہے، منت سماجت کرنے پر پانچ پانچ کی فیس 2500روپے جبکہ دو بچوں کی فیس1400روپے وصول کرکے جعلی سرٹیفکیٹ دے دئیے، با اثر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ یونین کونسل میں سائلین سے 500.1000.2000لیکر پرچی دی جاتی ہے جن کا ریکارڈ بھی نہیں رکھا جاتا، مذکورہ کرپٹ اہلکار اپنی کرپشن چھپانے کیلئے جرائم پیشہ و با اثر افراد سے تعلقات بنا رکھے ہیں اگر کوئی بھی سائل کسی بھی محکمہ میں درخواست دے یا کرپشن پر اعتراض کرے تو انہیں ڈرا دھمکا کر خاموش کروا لیا جاتا ہے، غلام نبی کی طرف سے دی گئی درخواست پر ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے ڈی او سی او کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کر لی، ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محکمہ نہر کی کالونی میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ملازمین نے محکمہ کو لاکھوں روپے کا ماہانہ ٹیکہ لگانا معمول بنا لیا، متعلقہ آفسران علم ہونے کے باوجود پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق محکمہ نہر مصطفی آباد کی کالونی میں رہائشی پذیر سرکاری ملازمین ہر ماہ حکومت سے ہائوس ریٹ بھی وصول کر رہے ہیں جبکہ محکمہ جنگلات کے ملازمین نے بھی غیر قانونی طور پرکالونی میں رہائش اختیارکر رکھی ہے۔۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126