مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 25/4/2017

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سی پیک جیسے بڑے منصوبے ملکی ترقی میں اہمیت کے حامل ہیں، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، آنے والا دور بھی مسلم لیگ ن ہی کا ہے، یہودیوں کے ایجنٹ ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں،لوگ خاں صاحب سے پوچھ رہے ہیں کہ انگلینڈ میں ایک مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کے مقابلے میں ایک یہودی کی حمایت کی ، طلاق کے باوجود حقیقت میں یہودیوں سے تعلقات آج بھی قائم ہیں، تاریخ انہیں کبھی فراموش نہیں کر پائے گی، ان خیالات کا اظہار ایم این اے مسلم لیگ ن حلقہ این اے138چوہدری سلمان حنیف خاں نے نیواں تھہ مصطفی آباد میں میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلر مہر خالد محمود کے ڈیرے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اہلیان نیواں تھہ کے مطالبے پر جون تک سوئی گیس کے پائپ بچھانے اور سولنگ لگوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیواں تھہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، چوہدری سلمان حنیف خاں نے مزید کہا کہ یہودی لابی سے ملک بچانے کیلئے قیام پاکستان والے جذبہ کی ضرورت ہے، ہمارے آبائو اجداد نے پاکستان بنانے کیلئے کوششیں کی اب ہمیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے عظیم لیڈر میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دینا ہو گا، مسلم لیگ ن اصل میں ملک بنانے والی مسلم لیگ ہے ، پاکستان نے ان چند سالوں میں جس تیزی سے ملک میں تعمیر و ترقی کو عروج دوام بخشا وہ تاریخ کا ایک حصہ بن گیاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ حکومت بجلی کی پیدا وار میں اضافہ کے لئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عمل پیرا ہے، مسلم لیگ ن نے سڑکوں کا جال بچھا کر دیہاتوں کو منڈیوں اور شہروں سے منسلک کر دیا ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

 LALYANI MPA

LALYANI MPA

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)کوشش ہے مصطفی آباد کے کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں، جب تک تعلیمی اداروں میں کھیلوں کو فروغ نہیں دیا جائے گا اس وقت تک ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر نہیں ہو سکتا اور سکولز اور کالجز سے ہی بہتر ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175چوہدری عرفان احمد سندھونے فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری عرفان سندھو کی طرف سے فٹ بال ٹورنامنٹ کا اہتمام، فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو نقدی و ٹرافی کا انعام دیا گیا،تقریب میں سابقہ نائب ناظم چوہدری نور احمد، حاجی عبدالعزیز میو، چوہدری انور سندھو، چوہدری افتخار سندھو، ظہور شاہین روپال صدر انجمن تاجران مصطفی آباد، چوہدری منظور احمد ودیگر نے شرکت کی، چوہدری عرفان احمد سندھو نے مزید کہا کہ ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ کھیلوں کو فروغ دے کرنئی نوجوانوں نسل کو انتہا پسندی سے بچایا جا ئے، سب سے پہلے ہمیں کھیلوں کو سیاست سے پاک کرنا ہوگا، ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مقابلے نہ ہونے اور آپس کی لڑائی جھگڑوں سے ملک میں کھیلوں کا معیاردن بدن گرتا نظر آرہا ہے، والدین اپنے بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی شامل کرے تاکہ نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیو ں اور ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جائے،فٹ بال فائنل کے بعد حلقہ پی پی175سے کرکٹ ٹورنامنٹ بھی کروایا جائے گا، حلقہ کے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کریں گے کہ وہ انٹر نیشنل سطح پر ملک و قوم اور حلقہ کا نام روشن کریں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126