مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب نے ایجوکیشن اور سپورٹس کے سلسلہ میں مجھے کبھی مایوس نہیں کیا، میں سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں، میں چاہتا ہوں میرے حلقہ کے بچے تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر، سائنسدان، انجینئر اعلی آفیسر بن کر ملک کا نام روشن کریں، قبضہ مافیا سکولوں پر قبضہ کرنا چاہتا تھا میں نے اساتذہ کی مدد سے اس کوشش کو ناکام بنایا، 2018 تک عوام کے تمام بنیادی مسائل حل ہو چکے ہوں گے۔
زیر تعمیر سٹیڈیم کیلئے مزید دو کروڈ کی گرانٹ مل چکے ہے،چھ ماہ بعد سٹیڈیم کا نقشہ بدل جائے گا، میں نے آج تک تھانہ کچہری کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کروں گا،ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2کے پرائمری حصہ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے اساتذہ کی اپیل پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو میں لیب اور پرائمری حصہ کی نئی عمارت کے اوپر مزید دو کمرے بنوانے کا بھی اعلان کیا، اس موقع پر شفقت محمود باری، شفقت محمود، اختر بھٹہ ، سابقہ کونسلر محمد افضل سندھو واساتذہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پرائمری حصہ کی نئی عمارت بنوانے پر ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا،