مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 9 کروڑ روپے کی لاگت سے مصطفی آباد میں کالج کی تعمیر سے علاقہ کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے مصطفی آباد اور گردونواح کے ہزاروں لوگوں کو مزید حصول تعلیم کے لیے قصور اور لاہور کا رخ کرنا پڑتا تھا اور اس طرح وقت کے ساتھ ساتھ ان کے مالی اخراجات میں بھی اضافہ ہو جاتا تھا۔
کالج کی تعمیر سے تعلیم کے حصول میں اب طالب علموں کی مشکلات میں یقینا کمی آئے گی یہ بات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد ماجد نے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ یعقوب ندیم سیٹھی اور دوسرے لیگی قائدین نے جہاں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں وہاںیہ امر ان کی پہلی ترجیح میں شامل ہے کہ جلد مصطفی آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر بھی شرو ع کر دی جائے اس سلسلے میں حکومت نے فنڈز مختص کر دیے ہیں اور متعلقہ اداروں نے ابتدائی کام بھی مکمل کر لیا ہے۔