مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بل کا تنازعہ، رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد کا پانی چوتھے روز بھی بند، مریضوں اور عملہ کالونی میں رہائش پذیر ملازمین کی مشکلات میں اضافہ، ہسپتال کربلا کر منظر پیش کرنے لگا،عملہ موٹر سائیکلوں و گاڑیوں پر دور داراز سے پانی لانے پر مجبور، حکام نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی مصطفی آباد اور رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد کے درمیان بل کے تنازعہ کی وجہ سے میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کی طرف سے ہسپتال کو مہیا کیا جانے والا پانی گزشتہ چار روز سے بند، مریضوں اور عملہ کالونی میں رہائش پذیر ملازمین کی مشکلات میں اضافہ،عملہ موٹر سائیکلوں و گاڑیوں پر دور داراز سے پانی لانے پر مجبور، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو سلجھا پر پانی مہیا کرنے کا مطالبہ، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)حمید قصوری کی ہمیشرہ کی وفات پر پریس کلب مصطفی آبادکا تعزیتی اجلاس، اجلاس کی صدارت صدر محمد عمران سلفی نے کی، مرحومہ کیلئے مغفرت و لواحقین کیلئے صبر کی دعا،تفصیلات کے مطابق نیشنل میڈیا کمیونٹی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری حمید قصوری کی ہمشیرہ کی وفات پرپریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)،یونین آف جرنلسٹ،نیشنل میڈیا کمیونٹی، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن کا مشترکہ تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب مصطفی آباد/للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں شاہد عمر،اصغر علی شہزاد،سعید احمد بھٹی،محمد جمیل سندھو،عمر حیات خاں،ملک مختار شاہین، بابا طارق مقبول،چوہدری اصغر علی،سردار ہارون اقبال سندھو ،عبدالقیوم ،چوہدری منظور احمد ،ڈاکٹر محمد اسلم انصاری ،سجاد احمد جٹ،زبیر احمد بھٹی، حافظ طاہر اقبال ،ارشد علی جوئیہ ،ارشدعلی شامی ،عمر شاہین ،چوہدری ہاشم علی ،رانا توقیر احمد ،رانا عرفان احمد ،محمد اکمل کھوکھر ،قیصر عباس ،محمد طاہر میو،عبدالمنان سلفی،عبدالرحمان انصاری،حاجی عبدالقادر،محمد عمران ،ذوالفقار علی ،احمد جمال عارف دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126