مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وفاقی محتسب اعلی کے کنسلٹنٹ ہر ضلع میں خود جا کر عوامی شکایات کا ازالہ کیا کریں گے، عوام اپنی شکایات ای میل یا فیکس بھی کر سکتے ہیں اور ہر ضلع میں آنے والے نمائندوں کو بھی دے سکتے ہیں، ڈی جی وفاقی محتسب اعلی ریاض احمد13جنوری کو جبکہ میں 21جنوری کو قصور میں عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے آئوں گا، ان خیالات کا اظہاروفاقی محتسب اعلی کے کنسلٹنٹ محمد اشرف خان نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی خصوصی ہدایات عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ہر ضلع میں جا نے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈی سی او آفس قصور میں بھی واپڈا کے خلاف دی گئی 15درخواستوں کا فیصلہ سنایا گیا ہے، ہم ہر ضلع میں جا کر صرف انہیں درخواستوں کو سنتے ہیں جو پہلے سے دی گئی ہوتی ہیں، اور متعلقہ فریقین کو بھی پہلے سے آگاہ کر دیا جاتا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت کو آکر پیش ہوں اس موقع پر اگر کوئی شخص ہمیں درخواست دینا چاہئے تو وہ بھی ہم وصول کر لیتے ہیں لیکن اس کا فیصلہ آئندہ تاریخ پر کیا جاتا ہے، ہم نے گزشتہ سال دو لاکھ افراد کی شکایات کا ازالہ کیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب اعلی کے نام دی گئی درخواستیں زیادہ تر لیسکو اور سوئی گیس کے خلاف ہوتی ہیں، دیگر محکمہ جات کے خلاف درخواستیں نہ ہونے کے برابر ہیں، ہر ضلع میں جا کر درخواستیں صرف لیسکو اور واپڈا کے خلاف ہی سنی جا رہی ہے، اس موقع پر متعلقہ محکمہ کے افسران بھی موقع پر موجود ہوتے ہیںجو شکایات کے ازالہ کو ممکن بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بجلی اور گیس کے حوالے سے وفاقی محتسب اعلی کو دی گی درخواستوں سننے کیلئے 13جنوری کو ڈی جی وفاقی محتسب اعلی ریاض احمدجبکہ میں خود دوبارہ 21جنوری کو ڈی سی او آفس قصور آئوں گا اور عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، یہ سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا اور 21جنوری آئندہ کا شیڈول بھی جاری کر دیا جائے گا، عوام کو آگاہی دینے کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہم اپنے فیصلوں سے میڈیا کو بھی آگاہ رکھیں گے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دو نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر منظور احمد سے نقدی و موبائل فون چھین لیا، تفصیلات کے مطابق قصور کا رہائشی منظور احمد اپنی موٹرسائیکل پر لاہور سے قصور کی طرف جا رہا تھا کہ وڈانہ اور بھلو کے درمیان دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔