مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون، 7 mm رائفل، دو پسٹل، 520 گرام چرس بر آمد، 4 افراد گرفتار، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کے دوران حویلی ملویاں والی سے سردار علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دیسی ساخت 7mmرائفل بر آ مد کر لی، حویلی پہلوان کے قریب راجباہ رام تھمن سے کار سوار کی تلاش کے دوان عرفان عظمت جٹ سے پسٹل30بور جبکہ امیر کالونی کے رہائشی اظہر حسین سے بھی ناجائز پسٹل بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے، لاری اڈا مصطفی آباد میں منشیات فروخت کرنے والے منشیات فروش طارق عرف طارقی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520گرام چرس بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) عورت سمیت پانچ افراد جواں سالہ لڑکی کو اغواکرکے فرار، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے محلہ باغیچی کے رہائشی حاجی کرامت علی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق دفتوہ روڈ ،محلہ باغیچی کے رہائشی حاجی کرامت علی کے مطابق ہم گھر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ ساندہ لاہور کے رہائشی رشیداں بی بی، عرفان، محمد عباس دو نا معلوم افراد کے ہمراہ آئے اور میری 19سالہ بیٹی ثانیہ بی بی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے حاجی کرامت علی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کر دی، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) صحافی کے قلم سے لکھے گئے الفاظ عوام کی زندگیاں بدل دیتے ہیں، ذمہ دارانہ صحافت معاشرے کی اہم ضرورت ہے ، صحافی جرائم کی نشاندہی کریں، فوری کاروائی کروں گا، ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر نے پریس کلب مصطفی آباد میںنو منتخب عہدیداران میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے صدر محمد عمران سلفی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی سابقہ روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے مثبت صحافت کو فروغ دیں گے،صحافی برادری اپنے قلم کو مسائل کی نشاندہی کیلئے استعمال کریں تاکہ معاشرتی مسائل حل ہو سکیں، اس موقع پر سابقہ چیئرمین و سنیئر صحافی ڈاکٹر اصغر علی شہزاد نے نو منتخب عہدیداران کو نوٹیفکیشن دئیے، اس موقع پر نو منتخب صدر پریس کلب محمد عمران سلفی نے کہا کہ میں تمام ممبران کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے مسلسل چھٹی بار بلا مقابلہ صدر منتخب کیا ہے، میں اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت تیار رہوں گا، اور پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کو ڈسٹرکٹ قصور کا مثالی پریس کلب بنانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر رضوان کو دن دہاڑے لوٹ لیا، وڈانہ کا رہائشی رضوان احمد لاہور سے وڈانہ کی طرف آ رہا تھا کہ مین فیروز پور روڈ پر ڈکوئوں نے لوٹ لیا، تفصیلات کے مطابق وڈانہ کا رہائشی رضوان احمداپنی موٹر سائیکل پر دوپہر11بجے کے قریب لاہور سے واپس وڈانہ کی طرف جا رہا تھا کہ بستی رحمان پورہ کے قریب مین فیرو ز پور روڈ پر دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر 32ہزار روپے نقدی ودیگر قیمتی سامان چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126