مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) موٹر سائیکل سے گرنے والی 60 سالہ خاتون ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر جاں بحق، تفصیلات کے مطابق محمد بوٹا اپنی والدہ رضیہ بی بی کے ہمراہ میر محمد سے ستوکی آ رہے تھے کہ موٹر سائیکل پھسلنے سے صفیہ بی بی موٹر سائیکل سے گر کر پیچھے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر جاں بحق ہو گئی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پکی حویلی سے وہیگل کا رہائشی منشیات فروش گرفتار،1045گرام چرس بر آمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے پکی حویلی سے نواحی گائوں وہیگل کے رہائشی منشیات فروش بریدا میو سے ایک کلو45گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ریسکیو15پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج، محمد جعفر کا عقیل وغیرہ سے معمول جھگڑا ہوا تھا، تفصیلات کے مطابق محمد جعفر نامی شخص نے ریسکیو15پر کال کی کہ چند نا معلوم ڈاکو گرین کوٹ روڈ پر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں جس پر پولیس تھانہ مصطفی آباد موقع پر پہنچی تو پتا چلا کہ محمد جعفر کی عقیل وغیرہ کے ساتھ معمولی لڑائی ہوئی تھی جسے ڈکیتی کی رنگ دینے کی کوشش کی گی، محمد جعفر کے خلاف مقدمہ درج،
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126