مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 28/6/2016

Rmazan Bazar

Rmazan Bazar

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بلیک یا اقربا پروری، صارفین کو ایک کلو جبکہ من پسند افراد کو ایک توڑہ چینی کی فراہمی، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق رمضان بازار مصطفی آباد میں عوام کو سستے داموں چینی ہر صارف کو صرف ایک کلو دی جاتی ہے جبکہ من پسند افراد کو ایک توڑہ تک دے دیا جاتا ہے، اہلیان مصطفی آباد نے وزیر اعلی پنجاب ، ڈی سی او قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد کی اکثر اے ٹی ایم مشینیں خراب، صارفین اور بے نظیر انکم سپورٹر پروگرام کے مستحقین کو شدیدمشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق عید کی آمد سے قبل ہی مصطفی آباد میں قائم اے ٹی ایم مشینیں گزشتہ چار روز سے بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے صارفین اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم نکلوانے والے مستحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ٹی ایم مشینیں چالو کروانے کا مطالبہ،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں منشیات فروشی کا سلسلہ جاری، پولیس ملازمین کے ملوث ہونے کی خفیہ اطلاعات، ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی طرف سے چلائی گئی انسداد منشیات مہم کے باوجود مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں منشیات فروشی کا خاتمہ نہ ہو سکا، منشیات پولیس ملازمین کی ملی بھگت سے کھلے عام منشیات فروشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون اور ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126