مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 28/3/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پیر سید اسلام حسین شاہ چشتی سیکری 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، نماز جنازہ آستانہ عالیہ چشت نگر پکی حویلی میں آج بروز منگل بعد نماز ظہرادا کی جائے گی،، مریدین کی بڑی تعداد چشت نگر پکی حویلی پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ چشت نگر پکی حویلی کے پیر سید اسلام حسین شاہ چشتی سیکری 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،پیرسید اسلام حسین شاہ چشتی عسکری کینسر کے مرض میں مبتلاتھے،چند روز گلویڑہ کے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہے، نماز جنازہ آستانہ عالیہ چشت نگر پکی حویلی میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی،مریدین کی بڑی تعداد چشت نگر پکی حویلی پہنچ گئی
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گرمی شروع ہو تے ہی برف کے من مانے ریٹ مقرر، کارخانہ مالکان بلاکی100روپے میں جبکہ کارخانہ سے خرید کر فروخت کرنے والے 2سو سے 250روپے تک فروخت کرنے لگے، ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے برف سے سرکاری ریٹ مقرر کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گرمی شروع ہوتے ہیں مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں برف کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری، مصطفی آباد میں برف کے کارخانے سے طرف کی بلاکی 100روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ کارخانہ سے خرید کر عوام کو فروخت کرنے والے دو سو روپے سے لیکر ڈھائی سو روپے میں فروخت کرکے دن دگنی رات چوگنی ترقی کرنے میں لگے ہوئے ہیں، اہلیان مصطفی آباد سے ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے طرف کے سرکاری ریٹ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہر غریب بندہ بھی گرمیوں میں ٹھنڈا پانی پی سکے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)او ایس ایل کے فائنل میچ میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی شرکت، ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم، عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق انصاف سپورٹر ٹیم کے زیر اہتمام او ایس ایل کے فائنل میچ میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں سنیئر رہنماتحریک انصاف اعجاز چوہدری، نائب صدر پنجاب میڈیم سمہا انور، سنیئر رہنما میڈیم تنزیلہ عمران، نائب صدر لاہورفاروق خان، مرکزی چیئرمین IST سردار منیب احمد ڈوگر، مرکزی صدر ISTسید علی فرحان گیلانی، سنیئر رہنما و مرکزی آرگنائزر IST حاجی سیف اللہ قصوری،سنیئر رہنما سردار فاخر علی ایڈووکیٹ ، میاں فاروق احمد انصاری، برسٹر شاہد مسعود سمیت دیگر رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئیمرکزی چیئرمین IST سردار منیب احمد ڈوگر نے کہا کہ نوجوانوں لڑکوں اور لڑکیوں نے جس انداز سے جوش و جذبہ سے کھیل کو دلچسپ بنا دیا ہے، میں انہیںمبارکباد پیش کرتی ہوں اور میں اس ٹیم کا میچ لاہو میں بھی کروایا جائے گا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جن نوجوانوں کی بات کی ہے یہ وہی نوجوان ہیں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126