مصطفی آباد، وڈانہ، بھلو میں تجاوزات کی بھر مار، انتظامیہ کاروائی کرنے سے قاصر

Encroachments

Encroachments

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد، وڈانہ، بھلو میں تجاوزات کی بھر مار، انتظامیہ کاروائی کرنے سے قاصر، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد، وڈانہ اور بھلو فیروز پور روڈ پر تجاوزات کی بھر مار کی وجہ سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مصطفی آباد میں عرصہ داراز سے قائم تجاوزات کے خلاف متعدد بار برائے نام کاروائی کی گئی ہے جس کے بعد قبضہ مافیا دوبارہ تجاوزات قائم کر لیتا ہے، ضلعی انتظامیہ قبضہ مافیا کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔

جبکہ وڈانہ مین گورنمنٹ سکول کے سامنے اور تجاوزات بھی متعدد بار کی گئی کاروائیوں کے باوجود حالات جوں کے توں ہے، جبکہ سروس روڈ پر بنے رکشہ سٹینڈ کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں، اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126