مصطفی آباد، للیانی کی خبریں 18/9/2014

SALEEM SHEHZAD

SALEEM SHEHZAD

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) حکمرانوں نے 15 سال میں سیلاب سے بچائو کیلئے کچھ نہیں کیا جبکہ مشرف دور میں 5 سال میں صرف پوٹھوہار کے علاقہ میں 28 سمال ڈیم بنائے اور پورے پنجاب میں دریائوں کا پانی سٹور کرنے کیلئے ریزروائر پراجیکٹس بنائے انہیں اگر یہ ختم نہ کرتے تو سیلاب سے اتنی تباہی نہ ہوتی، مسائل غرور اور کینہ پروری سے نہیں عقل سے حل ہوتے ہیں، نواز اور شہبازشریف کے اسی رویہ کے باعث ان کیلئے ہر جگہ گو نواز گو کے نعروں سے عدم اعتماد کا اظہار کیا جاتا ہے، لیکن یہ اپنی نااہلی اور بدانتظامی چھپانے اور مخالف نعروں کے غصہ پر افسروں کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں جو ایک اور بڑا ظلم ہے،ان خیالات کا اظہار نائب صدر آل پاکستان مسلم لیگ قصور چوہدری منیر احمد قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا مزیدکہ ملک میں 90 فیصد مسائل نواز اور شہباز شریف کی وجہ سے ہیں، مہنگائی، بیروزگاری اور اب سیلاب سے اتنی بڑی تباہی کے باعث ہر شخص ان کی حکومت کے خاتمے کیلئے دعا گو ہے، انہیں عوام کی نہیں صرف اپنی حکومت کی فکر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے سیاسی قیادت اور نامور شخصیات کے بارے میں توہین آمیز اور نامناسب زبان کے استعمال کو جمہوری اور معاشرتی رویوں سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری لب و لہجہ کی وجہ سے عوام پر ان کا اصل چہرہ عیاں ہو گیا ہے، قوم بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے جبکہ دھرنے والے جشن منا رہے ہیں جو قوم کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور حاجی محمد سلیم شہزاد میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان قومی رہنمائوں کے خلاف دھرنے میں غیر پارلیمانی، غیر جمہوری زبان استعمال کرتے ہیں جو ہمارے معاشرتی رویوں کے خلاف ہے۔ ان کا احتجاج بے وقت کی راگنی ہے۔ موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ سیلاب زدگان کی مدد کی جا سکے۔ 70 لاکھ سے زائد لوگوں نے ان پر اعتماد کیا، ایک صوبہ میں انہیں حکومت دی، ان کا یہ لب و لہجہ مناسب نہیں ہے۔ لیڈر کو عوام کی رائے کے زیر اثر نہیں ہونا چاہئے بلکہ عوام کو اس کے تابع ہونا چاہئے اور اسے عوام کی رہنمائی کرنی چاہئے۔ دھرنے سے قبل عمران خان ایک رول ماڈل کی شکل اختیار کر گئے تھے تاہم یہ زبان استعمال کر کے وہ اپنے ساتھ ظلم کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ کی طرف سے جشن منانے کے اعلان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان کیا سیلاب میں بہنے والے ڈھائی سو سے زائد افراد کا جشن منا رہے ہیں۔ ہر روز جشن منانے کی باتیں ہوتی ہیں، ایمپائر کی انگلیوں کے اٹھائے جانے کی باتیں کی جاتی ہیں جبکہ دھرنے کے لیڈر اپنے ورکروں کو سڑکوں پر بے یارو مددگار چھوڑ کر خود گھروں کو چلے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گرین کی پرنسپل کی طرف سے رجسٹریشن دینے سے اانکار،سکول انتظامیہ کی طرف سے بچی کا داخلہ بھیجتے وقت والد کے نام کی انگلش میں غلطی کر دی تھی، رجسٹریشن دینے سے ان کی غلطی ثابت ہوتی ہے ، جس کی وجہ سے پرنسپل انکاری ہے، ای ڈی او ایجوکیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں گرین کوٹ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی فاراب طارق ولد طارق محمود کا داخلہ بھجتے وقت والد کے نام میں انگلش اسپیلنگ میں غلطی کر دی تھی، جس کی وجہ سے دوبارہ داخلہ بھیجتے وقت انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، طارق محمود نے ای ڈی او ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے سکول پرنسل کو رجسٹریشن دینے کے احکامات جاری کریں۔