مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حضرت خواجہ سید اسلام حسین شاہ رضوی چشتی نظامی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، نماز جنازہ پیر سید ذاکر سجاد شاہ نے جبکہ سلسلہ چشتیہ کے گدی نشین پیر سید انصار حسین چشتی نے خصوصی دعا کروائی، حضرت خواجہ سید اسلام حسین شاہ رضوی چشتی نظامی انڈیا کے شہر سیکر میں پیدا ہوئے قیام پاکستان کے وقت ہجرت کرکے سندھ کے شہر میر پور خاص میں آئے جبکہ گزشتہ 40سال سے پکی حویلی میں اسلام کی تبلیغی کر رہے تھے، ساری زندگی شادی نہ کی، تفصیلات کے مطابق سلسلہ چشتیہ کے روحانی بزرگ حضرت خواجہ سید اسلام حسین شاہ رضوی چشتی نظامی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں خانقاہ عالیہ چشتیہ چشت نگر پکی حویلی میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ گدی نشین خانقاہ خونوہارنی شریف پیر سید ذاکر سجاد شاہ نے پڑھائی، جبکہ سلسلہ چشتیہ ڈیرہ نواب صاحب، احمد پور شرقیہ، کراچی کے سرپرست و گدی نشین آستانہ عالیہ میر پور خاص پیر سید انصار حسین چشتی نے خصوصی دعا کروائی، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں اور علما کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، حضرت خواجہ سید اسلام حسین شاہ رضوی چشتی نظامی83سال قبل انڈیا کے شہر سیکر میں سید سجاد علی سیکری کے ہاں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے وقت ہجرت کرکے پاکستان آئے اور سندھ کے شہر میر پور خاص میں دین اسلام کی خدمت کا سلسلہ شروع کر دیا، جبکہ گزشتہ 40سال سے خانقاہ عالیہ چشتیہ چشت نگر پکی حویلی اسلام کی تبلیغ کر رہے تھے، ساری زندگی شادی نہیں کی، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں، علما کرام و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سی آئی اے قصور و تھانہ مصطفی آباد کا نواحی گائوں دفتوہ میں چھاپہ، تین افراد گرفتار،پمپ ایکشن دو پسٹل بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق سی آئی اے قصور و پولیس تھانہ مصطفی آباد کا نواحی گائوں دفتوہ میں چھاپہ،یونس سے پمپ ایکشن جبکہ نصیر اور امانت سے دو پسٹل بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126