مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد میں کھلی گیس کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری، انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لی، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے کھلی گیس کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
انتظامیہ کاروائی کی بجائے کسی بڑے حادثہ کا انتظار کرنے لگی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کھلی و غیر قانونی گیس فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ۔