مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 16/9/2016

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پانچ ماہ قبل اغوا ہونے والی نویں کلاس کی طلبہ کا مقدمہ پانچ افراد کے خلاف درج، محمد اسلم کی بیٹی 16-5کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پڑنے کیلئے آئی تھی کہ سکینہ بی بی وغیر ہ نے ورغلا پھسلا کر اغواکر لیاتھا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق شرقی آبادی مصطفی آباد کے رہائشی محمد اسلم میو کی بیٹی نویں کلاس کی طلبہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مصطفی آباد میں 16-5-16کو پڑنے کیلئے آئی ہوئی تھی کہ سکینہ بی بی، محمد اکبر، محمد آصف و دو کس نا معلوم افراد نے ورغلا پھسلا کر اغوا کر لیا، پانچ ماہ تک واپسی کا وعدہ کرتے رہے ہیں، واپسی سے انکار پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ٹیلی فون سنتے نوجوان کا موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا، نوجوان موقع پر جاں بحق، تفصیلات کے مطابق اٹھیل پور کا رہائشی نوجوان ساجد میو اپنے موٹر سائیکل 125پر لاہور سے قصور کی طرف جا رہا تھا کہ پکی حویلی کے قریب ٹیلی فون سنتے ہوئے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا جس سے 30سالہ ساجد میو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126