مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) رائے کلاں، بیدیاں، ستوکی، مصطفی آباد سے 8 پتنگ باز گرفتار، 544 پتنگیں بر آمد،ایک منشیات فروش گرفتار 510 گرام چرس بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کی زیر نگرانی نذیر احمد چوکی انچارج بیدیاں، محمد اسلم چوکی انچارج بیدیاں، محمد امین ایس آئی، ظفر اللہ اے ایس آئی، محمد سلیم اے ایس آئی، محمداکرم اے ایس آئی نے رائے خورد، رائے کلاں، مصطفی آباد، بیدیاں، سرہالی چوک میں چھاپے مار کر ظہیر عباس سے 510، عبدالستار سے 4، احسان علی سے 4، مزمل رحمانی سے 5، نوید علی سے 5، فرمان صدیق سے 5، شاہد علی سے 5اور اقبال سے 6پتنگیں بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا، جبکہ گرین کوٹ میں چھاپہ مار کر منشیات فروش فیصل بٹ سے 510گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)شادی کی تقریب میں سائونڈ سسٹم لگا کر شارع عام پر خسروں کا ڈانس کروانے والے6افراد گرفتار، 70فرار، تفصیلات کے مطابق محلہ باغیچی میں شادی کی تقریب میں وارث علی جٹ نے شارع عام پرسائونڈ سسٹم لگا کر خسروں سے ڈانس کروا رہا تھا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے چھاپہ مار کر عبدالغفار، محمد عارف، لیاقت علی، نعمان لوہار، محمد عدنان ، نومی و60/70افراد فحش گانے لگا رکھے تھے جس پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے چھاپہ مار کر 6افراد کو گرفتار کرلیا،سائونڈ سسٹم ودیگر سامان قبضہ میں لے لیا، مقدمہ درج، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ٹول پلازہ انتظامیہ کی طرف سے آور چارجنگ کا سلسلہ جاری، مقامی افرادکے ساتھ غنڈہ گردی کرنا معمول بن گیا، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ٹول پلازہ مصطفی آباد انتظامیہ کی طرف سے مزدہ ٹرک سے70روپے کی بجائے 120روپے لینے کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے، جبکہ مقامی افراد سے غنڈا گردی کرنا معمول بن چکا ہے، اہلیان مصطفی آباد نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹول پلازہ انتظامیہ کی آور چارجنگ اور غنڈا گردی بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے،
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126