مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 3/4/2017

Tariq Bashir Cheema

Tariq Bashir Cheema

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) لاہور سے بسنت منانے کیلئے دفتوہ آنے والے 26 پتنگ باز گرفتار، 208 پتنگیں، 11 چرخیاں ڈور، رائفل 223 بور، پسٹل 9MM بر آمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کی زیر نگرانی چوکی انچارج دفتوہ احتشام الحق نے بسنت منانے کیلئے لاہور سے آنے والے پتنگ بازوں کو پرانے قبرستان کے قریب گرائونڈ پر چھاپہ مار کر 26پتنگ باز حسن محمود،ہارون احمد،رضوان مہر، نوید شہزاد،فیصل اقبال، رمیض راجہ، محمد وقاص، وقاص اعوان، ممتاز حسین، محمد سلیمان، اویس حسن،عاطف،محمد عثمان، بلال احسن،شبیر منور، اویس شبیر،تیمور عاشق،محمد سلمان، عمیر عتیق، بلال فاروق، اویس کھوکھر، ماجد علی، عبدالعزیز، عمیر حسن، شیراز ملک، عمران علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 208پتنگیں، 11چرخیاں ڈوربر آمد کر لی، جبکہ ہارون احمد سے رائفل 223بور و حسن محمد سے پسٹل 9MMبر آمدکرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی، پتنگ بازوں، منشیات فروشوں، جواریوں و دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی شعور کی بیداری ضروری ہے تاکہ عوام ان ظالموں کے شکنجہ سے آزادی حاصل کرسکیں،وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے ایک طرف بنگلے اور قلعہ نما محل ہیں اور دوسری طرف لوگ جھونپڑیوںمیں رہنے پر مجبور ہیں ِغربت ،جہالت ،مہنگائی ،بے روز گاری ،بدامنی اور لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل حکمرانوں کے پیدا کردہ ہیں ۔ملک میں وسائل کی کمی نہیں مگر دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک و قوم کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار رہنماجماعت اسلامی حلقہ پی پی175خرم امین نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ قومی و بین الاقومی اداروںنے جماعت اسلامی کو حقیقی جمہوری جماعت اور سپریم کورٹ نے ہماری دیانتداری کوتسلیم کیا ، حکمران اس وقت کا انتظا ر نہ کریں جب غربت کے مارے عوام کا ہاتھ ان کے گریبانوں تک پہنچ جائیں، پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نے عوام کو ایک حوصلہ اور اعتماد دیا ہے،اب کتاب اور میزان عدلیہ کے پاس ہے ، ہمیں امید ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ ملک سے کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کے نظام کو لپیٹ کر رکھ دے گا۔انہوں نے کہا کہ آج تک اس ملک میں طاقتور ہر قانون سے خود کو بالا تر سمجھتا رہا ہے ۔یہاں چیونٹیوں کو پکڑا اور ہاتھیوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے ،غریب جس دن سیاسی پنڈتوں اور اسٹیٹس کو کی حامی قوتوں کے نرغے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا وہی قوم کی حقیقی آزادی کا دن ہوگا۔عوام کو جاگیر داروں ،وڈیروں اور کرپٹ حکمرانوں نے یرغمال بنا رکھا ہے ،جب تک اس استحصالی نظام کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126