مصطفی آباد/للیانی: ن لیگی رہنما حاجی محمد سلیم شہزاد پر قاتلانہ حملہ

مصطفی آباد/للیانی: ن لیگی رہنما حاجی محمد سلیم شہزادپر قاتلانہ حملہ، چار روز گزرنے کے باوجود کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل آبراہیم آباد سے ن لیگی رہنماسرہالی خورد کے قریب اپنے ڈیرہ کے پاس کھڑا تھا کہ دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔

ن لیگی رہنما حاجی محمد سلیم شہزادنے دوکان میں چھپ کراپنے جان بچھائی، نا معلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، قاتلانہ حملے پر مصطفی آباد کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔