مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 3/8/2015

Sho Zulfqar

Sho Zulfqar

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پکی حویلی کے قریب چھ ماہ قبل موٹر سائیکل چھیننے والا ملزم گرفتار، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ مصطفی آباد ذوالفقار حمید راں نے پکی حویلی کے قریب چھ ماہ قبل ڈاکیتی کی واردات کرنے والے دیپالپور کے رہائشی ملزم محمد اکرم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ہنڈا موٹر سائیکل اور موبائل فون بر آمد کر لیا، مزید تفتیش جاری،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گزشتہ ماہ 191میڈیکل سٹور چیک کرکے 107سیمپل حاصل کئے ،17ادویات غیر معیاری قرار، غیر قانونی طور پر چلنے والی چار میڈیکل سٹور سیل، ایک میڈیکل سٹور کو 25ہزارروپے جرمانہ، تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر ثناء اللہ سیف نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مصطفی آباد للیانی اس کے نواحی دیہات اور ضلع بھر میں کاروائی کرتے ہوئے ہم نے 191میڈیکل سٹورو ں کو چیک کرکے 107سیمپل حاصل کئے، 17غیر معیاری ادویات رکھنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی، چار میڈیکل سٹوروں کو بھی سیل کر دیا گیا،دو کیس ڈرگ کورٹ کو بھیجے گئے تھے جن میں سے ایک کا فیصلہ سناتے ہوئے اس کو 25ہزار روپے جرنامہ کیا گیا تھا، 28کیس بورڈ کو بھیجے گئے ہیں جن کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے، ڈرگ انسپکٹر ثناء اللہ سیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اور ناقص ادویات فروخت کرنے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں، ان کے خلاف سخت کریک ڈائون جاری رہے گا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کروانے والے دراصل پاکستان کو ڈی سیٹ کرنے کی کوشش میں ہیں یہ نام نہاد سیاسی جماعتیں پاکستان کے لئے نہیں بلکہ ملک دشمن عناصر اور اپنے ذاتی مفادات کے لئے کام کر رہی ہیں خاص کر ایم کیو ایم،اے این پی اور جے یو آئی بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستان میں نئی بننے والی ہر حکومت میںشامل ہونے کی کوشش کرتی ہیں اور پاکستان میں کرپشن ، بدامنی اور لوٹ مار کا بازار گرم کرتی ہیں یہ سب سیاسی جماعتیں نہیں پاکستان کے خلاف سازشی ٹولہ ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے پاکستان تحریک انصاف کودو نام نہاد جماعتوں کی طرف سے اسمبلیوں سے ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریک پیش کرنے اور الزام تراشی کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان جماعتوں کو جب بھی موقعہ ملا پاکستان اور فوج کے خلاف سازشوں میں ایک دوسرے سے پہل کی اور کسی نہ کسی بہانے پاک آرمی کے خلاف بھی زہر اُگلتی رہتی ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سازش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی پاکستانی عوام جان چکی ہے خیبرپختونخواہ میں جو کام تحریک انصاف نے کئے وہ پاکستان کی تاریخ میں صرف سوچا جا سکتا تھا یہ وہ تبدیلی ہے جس کے اثرات عوام تک جا رہے ہیں ،عمران خان آج کے کرپٹ ترین سیاسی دور میں پاکستانی محبِ وطن قوم کے لئے امید کی کرن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ایس ایچ او ذوالفقار حمید راں کی کاروائی، 40اشتہاری، دس منشیات فروش، 13ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار، 275گرام چرس،55لیٹر شراب، 1کلو80گرام ہیروئن و جعلی مشروبات بر آمد، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کی خصوصی ہدایات و ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ذوالفقار حمید راں نے سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران گزشتہ ایک ماہ کے دوران قتل اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث20خطر ناک اشتہاری، 20عدالتی اشتہاری،دس منشیات فروش، 13ناجائز و جعلی مشروبات بنانے و دیگر جرائم میں ملوث 70افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ،275گرام چرس،55لیٹر شراب، 1کلو80گرام ہیروئن ،بھاری مقدار میں جعلی مشروبات ،13ناجائز ہتھیاربر آمد کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا، اشتہاری ملزمان میں میاں سرفراز احمد اور میاں امتیاز احمد کو 2002میں قتل کرنا والا اشتہاری ملزم فاخر اور 2002میں ہی فیکٹریوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا اشتہاری ملزم طاہر میئو بھی شامل، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ذوالفقار حمید راں نے صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کی قیادت میں ملنے والے وفدسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرانے اور سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور علاقہ میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنا مشن ہے جسے جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا، عوام جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں، منشیات فروش نوجوان نسل کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے میں مصروف عمل ہیں، ان کے خلاف بھی سخت آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جرائم پیشہ افراد کو جرم یا علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیں گے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126