مصطفے آباد للیانی میں سنگین جرائم میں سے ایک جرم منشیات فروشی ہے، ظہور شاہین روپال

Zahoor Shaheen Ropal

Zahoor Shaheen Ropal

مصطفے آباد/للیانی (عرفان کمبوہ سے) مصطفے آباد للیانی میں سنگین جرائم میں سے ایک جرم منشیات فروشی ہے۔ یاد رہے کہ جس قوم کا بیڑہ غرق کرنا ہو اسے نشئے کی لت ڈال دی جاتی ہے۔

کسی بندوق، گولی یا جنگ کی ضرورت نہیں رہتی۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران مصطفٰے آباد کے صدر ظہور شاہین روپال نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ للیانی میں کئی منظم چھوٹے بڑے گروہ سر عام منشیات فروشی کا دھندہ کرنے میں مصروف ہیں۔حکومت پاکستان نے منشیات کی روک تھام کے لیے کئی اہم ادارے قائم کر رکھے ہیں۔

کیا یہ مٹھی بھر منشیات فروش حکومت سے زیادہ طاقتور ہیں۔یقینا نہیں۔ لیکن ان اداروں میں چند ایسی کالی بھیڑیں موجود ہیں۔ جو ان جرائم پیشہ عناصر سے ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ ماہانہ وصول کرتے ہیں۔مقامی تھانہ کے کئی اہلکار عرصہ دراز سے جرائم کے اڈوں سے ہزاروں روپے ماہانہ وصول کرکے انہیں تحفط فراہم کرتے ہیں۔اس امر سے علاقہ کے عوام کا پولیس سے اعتماد اُٹھ چکا ہے۔