مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقصود عرف وکی چور گینگ کے سرغنہ سمیت چار افراد گرفتار، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، ڈی پی او قصور کی طرف سے نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی طرف سے خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے چوری کی نیت سے بیٹھے مقصود عرف وکی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ مقصود عرف وکی ، یعقوب، علی رضا، اور اصغر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار عدد لاکھوں روپے مالیت کی چار عدد موٹر سائیکلیں، تین عدد پسٹل بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، ڈی پی او قصور جواد قمر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم مقصود عرف وکی نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل موٹر سائیکل چور گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو شہر قصور اور قصبہ مصطفی آباد سے فیکٹریوں ، سکولوں، مساجد اور دوکانوں کے باپر کھڑی موٹر سائیکلیں موقع پا کر چوری کر لیتے تھے،جنہیں مصطفی آباد پولیس نے ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کی سربراہی میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مقصود عرف وکی گینگ کے چار ارکان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ و ناجائز اسلحہ بر آمد کر لیا ہے، ملزمان سے مزید انٹروگیشن ابھی جاری ہے، ڈی پی او قصور جواد قمر نے اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمین کو تعریفی اسناد و نقدانعام دینے کا اعلان بھی کیا۔ قصبہ کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کو ملزمان کی گرفتاری پر خراج تحسین پیش کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد و گردوں نواح کے دیہات میں میٹر ریڈروں نے اضافی یونٹ ڈال کر عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی۔تفصیلات کے مطابق واپڈ اہلکاروں کی من مانیاں عروج پکڑ گئی، مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں اضافی یونٹ ڈال کر عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی، غریب عوام کی بڑی تعداد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عید پر اپنے بچوں کو کپڑے خرید کر دیں یا بچوں کی خوشیوں کی قربانی کرتے ہوئے بجلی کے بل ادا کریں،انہوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے اضافی یونٹ نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محلہ ملکاں والا میں جواء کھیلنے والے سات جواری گرفتار، دائو پر لگی رقم موبائل فون بر آمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے خفیہ اطلاع پر محلہ ملکاں والا میں چھاپہ مار کر تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے سات جواری محمد اقبال، محمد انور، محمد شہزاد، محمد مجید، عبدالغفار، مشتاق احمد اور بوٹا کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم2890روپے نقدی و تین عدد موبائل فون بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)جمہوریت ملک کیلئے حفاظتی دیوار ہے اور دونوں ایوانوں نے ثابت کیاکہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں۔حکومت نے ملک میں موجودہ صورتحال میں جس صبر وتحمل کا مظاہر ہ کیااس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ڈی چوک میں دھرنے سیاسی اور جمہوری نہیں، عمران خان اور طاہر القادری قوم میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ عمران خان وزیراعلی خیبرپختون خودکو کنٹینر سے آزاد کریں اور انہیں خیبرپختونخوا کی خدمت کرنے دیں،ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ثابت کیا کہ آکسفورڈ میں پڑھنے والا تہذیب یافتہ نہیں ہوتا، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ ہوتا ہے لیکن دھرنا دینے والے کہتے ہیں کہ ایک گملا نہیں ٹوٹا، دھرنے والے کبھی کفن دکھاتے ہیں اور کبھی قبریں، انہیں 1992 کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر رحم آتا ہے جنہوں نے انہیں برداشت کیا۔ وہ ابھی اقتدار میں نہیں آئے اور ٹانگیں توڑنے اورجیل میں ڈالنے کی باتیں کرنے لگے ہیں۔ انہیں اس کا کوئی خیال نہیں کہ وہ ملک کا کتنا بڑا نقصان کر بیٹھے ہیں۔