مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 22 سالہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق، ریسکیوں اہلکاروں کی طرف سے لاش کی تلاش جاری، باسم علی لاہور کی ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا ، گزشتہ روز دوستوں کے ساتھ نہر میں نہانے کیلئے آیا تھا کہ تیز لہروں میں توازن بر قرار نہ رکھ سکا، انتظامیہ خاموشی تماشائی، تفصیلات کے مطابق گجرات کے نواحی گائوں اجنالہ کا رہائشی باسم علی جوکہ گجومتہ کی ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا کہ گزشتہ روز بی آر بی نہر مصطفی آباد میں نہانے کیلئے آیا ہوا تھا کہ تیز لہروں میں توازن بر قرار نہ رکھ سکا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، ریسکیوں کی طرف سے لاش کی تلاش کا سلسلہ جاری،نہر میں نہانے پر پابندی کے باوجود انتظامیہ نے پر اسرار خاموشی اختیار رکھی ہے جس کی وجہ سے ہر سال دس سے بارہ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں لیکن انتظامیہ خاموشی تماشائی بنی ہوئی ہے، آج تک نہر میں نہانے پر پابندی پر عمل در آمد کروانے یا کوئی حفاظتی انتظامات کروانے کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔
……………………………………. …………………………………….
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقامی صحافی سیداسرار احمد زیدی شاہ کو لوٹنے والے ڈاکو فوری گرفتار کئے جائیں ، پریس کلب مصطفی آباد کا مطالبہ، تین نا معلوم ڈاکو چند روز قبل مقامی صحافی سمیت 8افراد کو لوٹ کر فرار ہو گئے تھے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کا مزمتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مقامی صحافی سید اسرار احمد زیدی سمیت 8افراد سے لاکھوں روپے نقدی و موبائل فون چھیننے والے تین نا معلوم ڈاکوئوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا، اجلاس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے آئی جی ، ڈی آئی جی شیخوپوری ریجن ، ڈی پی او لاہور ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ کاہنہ پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کریں تاکہ الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن مصطفی آبا کے صدر سید اسرار احمد زیدی شاہ سمیت 8افراد کے ملزمان جلد از جلد گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اجلاس میںشاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، عبدالقیوم، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری،چوہدری ہاشم علی خاں، چوہدری اصغر علی، شہزاد،چوہدری منظور احمد، بابا طارق مقبول،عمر حیات خاں، عبدالمنان سلفی،افتخار احمد، ارشد علی جوئیہ، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی،غلام قادر،عامر بھٹی، رانا عرفان،سردار ہاون اقبال سندھو،محمد سعید، ودیگر صحافیوں نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید مذمت کی گئی۔ ……………………………………. …………………………………….
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حکومت پنجاب نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اربوں روپے کا رمضان پیکج دیا ہے جس کے تحت رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں عوام کو آٹا اور دیگر اشیائے خوردونوش سستے داموں فراہم کی جائیں گیا,میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہماری منزل خوشحال ،پر امن اور ترقی یافتہ پاکستان ہے آئندہ بلدیاتی الیکشن کے لیے مسلم لیگ (ن) کا منشور انقلابی ہے جس میں پاکستان کی منزل اور مقصد کا بھر پور تعین کر کے اس کا روڈ میپ دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن قصور کے ضلعی صدرو امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل دفتوہ ملک خرم نصراللہ خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم میاں نواز شریف کے منشور کے محافظ ہیں اور انہی کے منشور پر سیاست میںبھر پور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام ہمیں میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ سر گرم عمل دیکھیں گے اور مخالفین ہماری مقبولیت اور عوامی خدمت کے سادہ انداز اور عوام کے ساتھ نچلی سطح پر تعلق سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ہم اپنی جماعت کے لیے بھر پور جذبے کے ساتھ کام کریں گے کیونکہ یہ ہمارا عزم ہے اور میاں نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف ہمارے قائد ہیں اور ان کے سنگ چلنا ہمارے خون کا حصہ ہے اور ہم مسلم لیگی منشور اور نظریات کے لیے بھر پور قربانی کا جذبہ رکھتے ہیں۔
……………………………………. ……………………………………. مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کیطرف سے ڈسٹرکٹ قصور کے پریس کلبز کے صدور کو ایوارڈ دینے کا اعلان، ایوارڈ رمضان المبارک میں صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری کے ہاتھوں دئیے جائیں گے، حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام ماہ جولائی میں کیا جائے گا، تقریب میں صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری ودیگر سنیئر صحافی مہمان خصوصی ہوں گے جوقصور،پتوکی، الہ آباد، کوٹ رادھاکشن، کھڈیاں، منڈی عثمان والا، گنڈا سنگھ ، راجہ جنگ، تھہ شیخم، چونیاں، چھانگامانگا ، کنگن پور، پھولنگر، سرائے مغل،ہلہ،حبیب آباد، رائیونڈ اور کاہنہ نو کے پریس کلبز کے صدور کو ایوارڈ دئیے جائیں گے،مختلف محکموں کے اچھی کارگردگی کے حامل ریٹائرڈ افراد کو تعریفی اسناد دی جائیں گی، جبکہ مصطفی آباد للیانی، کاہنہ اور نواحی دیہات کے مڈل و میٹرک میں پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسم کئے جائیں گے،عوام الناس ایوارڈ، تعریفی اسناد کے مستحق افراد کے کوائف صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کے موبائل نمبر 0300-7575126 پر اطلاع کریں تا کہ مستحق بچوں کو انعامات، ریٹائرڈ افراد کو تعریفی اسناد اور پریس کلبز کے صدروایوارڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔