مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) آل پاکستان ایریگیشن لیبر یونین کا اجلاس زیر صدارت چوہدری خوشی محمد کھوکھر بمقام باالمقابل تار گھر نزد پُل نہر مصطفےٰ آباد (للیانی) قصور منعقد ہوا جسمیں ڈرینج ڈویژن قصور ڈویژن ، سی بی ڈی سی ڈویژن لاہور کے ورکرز ملازمین سے شرکت کی اجلاس میں افسران ایریگیشن سے پرُ زور مطالبہ کیا گیا ورکر زملازمین کی سروس بکیں نئے پے سکیل ٢٠١٥ تک مکمل کی جائیںملازمین کے بچوں کو بھرتی کیاجائے مسنگ جی پی فنڈ کی درستگی کی جائے قانون کے مطابق سکیل بحال کئے جائیں اجلاس سے صدر اجلاس چوہدری خوشی محمد کھوکھر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) حمید گُل محب وطن اور اچھے پاکستانی اور دلیر انسان تھے ان کی باگہانی موت سے وطن عزیز محسن پاکستان سے محروم ہوا اور جنرل (ر) شجاع خانزادہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جسکی پرزور مذمت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں اجلاس میںاللہ تعالیٰ سے جنرل (ر) حمید گل اور کرنل (ر) شجاع خانزادہ اور دیگر شہیدوں کے لیے بخشش کی دعا کی گئی خوشی محمد کھوکھرنے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ورکرز ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے اتفاق اتحاد مضبوط کیا جائے افسران ایریگیشن اور حکومت وقت سے پرزور مطالہ کیا کہ نجکاری کے عمل کو روکا جائے ظالم مہنگائی پر قابو پایا جائے ہاوس رینٹ الاونس، تنخوا ہوں،پنشنوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ قلیل تنخوا دار ملازمیں سکھ کا سانس لے سکیںاور اہل وعیال کو دو وقت کی روٹی فراہم کر سکیں ظالم مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دو بھر کررکھا ہے حکومت مہنگائی کرنے والوں کے خلاف شخت کا روائی کرے چوہدری خوشی کھوکھر نے وزیراعلی آبپاسی، سیکرٹری ایریگیشن سے پُر زور مطالبہ کیا کہ منکیرہ کینال والوں سکھ کا سانس لے سکیں اور اہل وعیال کو دووقت کی روٹی فراہم کر سکیں ظالم مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دو بھر کررکھا ہے حکومت مہنگائی کرنے والوں کے خلاف شخت کاروائی کرے چوہدری خوشی محمد کھوکھر نے وزیر آبپاشی، سیکٹری ایریگیشن سے پرزور مطالبہ کیا کہ منکیرہ کینال ڈویژن اور آئی اینڈ سی یونٹ کے واپڈا سے این بلاک لئے گئے ورکچارج ملازمین اور براہ راست بھرتی کردہ ملازمین جن کی سروس کم ازکم1 تا10سال سے زیادہ ہوچکی ہے کو جلد ریگولر کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں اور واجب الاداقلیل تنخواہیں ادا کی جائیں قرارادوں کے زریعے مطالبہ کیا گیا کہ سیاسی اور غیر سیاسی جماعتیں حکومت اور فوج کا ساتھ دیں تاکہ وطن عزیز سے دہشت گروی کا خاتمہ ہوا اور پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے اس کے علاوہ مطالبہ کیا کہ منظور شدہ پگڑیاں ، وردیاں، کییاں، پنجیاں، بالٹیاں، ٹی اینڈ پی اور دیگرضرورت کا سامان ورکرز ملازمین کو دیاجائے بند مراعات بحال کی جائیں حقدار ملازمین کے سکیل بحال کئے جائیں بقایات دئیے جائیں سروس بکیں جلد مکمل کی جائیں تاکہ ملازمین میں پھیلنے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے جائزہ مطالبات جلد پورے کئے جائیں اجلاس سے چوہدری خوشی محمد کھوکھر، ملک منگتا ، محمد بوٹا، بشیرعالم، عبدالرشید، محمد اسرائیل خان، بلال احمد، محمد ارشد، عبدالشکور اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ ……………………………………….. ………………………………………..
مصطفی آباد/للیانی( نامہ نگار) ن لیگی امیدواران یونین کونسل دفتوہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں، الیکشن کمشنر فوری نوٹس لے، میرے الیکشن پر اثر انداز ہونے کیلئے ن لیگی وائس چیئرمین کی طرف سے ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف کی طرف سے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کے فلیکس لگائے ہوئے ہیں جبکہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے 25 لاکھ روپے کی گرانٹ تعمیر نالیاں سولنگ بلدیاتی الیکشن سے قبل شروع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 3دفتوہ رانا محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، ن لیگی امیدوار ان کے ایسے حربے ہماری الیکشن مہم کو متاثر نہیں کر سکتے ، یونین کونسل کے عوام ہم سے محبت کرتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن مہم کے دوران ایسی مہم دھوکہ دہی کے علاوہ کچھ نہیں ہے، دھوکہ دیکر جیت کے خواب تو دیکھے جا سکتے ہیں ووٹ حاصل نہیں کئے جا سکتے، ہم کامیابی حاصل کرکے خستہ حال یونین کونسل کی حالت بدلیں گے، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سٹرکیںاورپینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحی ہو گی، اہلیان یونین کونسل دفتوہ 31اکتوبر کو بلے پر مہر لگا کر دھاندلی و دھوکہ دہی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے، ہم کامیابی حاصل کرکے عمران خان کے ویژن کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے، دفتوہ ستوکی مسعود احمد بھٹی کے آبائی دیہات ہیں اور واہلیان دفتوہ، ستوکی مسعود احمد بھٹی شہید کے خاندان سے بے پناہ پیار کرتے ہیں، یونین کونسل میر محمد سے ان کا بھائی بلا مقابلہ جیت چکا ہے جبکہ دفتوہ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ثابت کر دیں گے کہ اہلیان دفتوہ آج بھی شہید مسعود احمد بھٹی کے خاندان سے پیار کرتے ہیں،