مصطفی آباد/للیانی: ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر رانا عالم نے سکیم نمبر7 کے 1968 سے قابض کی اراضی کو متنازع بنا دیا، محمد اشرف عرصہ داراز سے بلا شرکت غیرے محکمہ ایکسائز کو ٹیکس ادا کر رہا ہے، محکمہ ایکسائز نے پانچ لاکھ روپے رشوت وصول کرکے محروم کر کے محمد اسلم و جاوید اقبال کو حصہ دار بنا دیا، محمد اشرف کی اعلی حکام سے محکمہ ایکسائز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے رہائشی محمد اشرف کو سکیم نمبر7کے تحت مالکانہ حقوق جاری کئے گئے تھے پراپرٹی نمبرGL,2R,20,SHOPپر 1968سے مالک وقابض ہے جس کا ٹیکس بھی عرصہ داراز سے بلا شرکت غیرے محکمہ ایکسائز کو ادا کر رہا ہے، جبکہ محمد اسلم اور جاوید اقبال نے محکمہ ایکسائز سے ساز باز ہو کر ردوبدل جائیداد سے محروم کر دیا ہے، ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر رانا عالم نے30-04-2014کو فیصلہ صادر فرمایا محمد اشرف اور محمد اسلم کے درمیان دیوانی نوعیت کے معاملات ہیں جنہیں حل کرنے کا اختیار عدالت دیوانی کو ہے، جبکہ رانا عالم ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر نے ملازمین کی ملی بھگت سے محمد اسلم وغیرہ سے پانچ لاکھ روپے رشوت وصول کرکے 12-06-2014کو آرڈر جاری کرتے ہوئے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے محمد اسلم وغیرہ کو ہماری ملکیتی زمین میں برابر کا حصہ دار بنا دیا، اور بد نیتی سے محمد اسلم اور جاوید اقبال کو PT-1جاری کردیا جو جو سراسر خلاف قانون ، اختیارات سے تجاوز بد نیتی پر مبنی رشوت لینے کا منہ بولتا ثبوت ہے، محکمہ ایکسائز، ٹائون کمیٹی میں محمد اسلم و جاوید اقبال کی سپورٹ میں کوئی کاغذات نہ ہیں، محمد اشرف کے بیٹے محمد شہباز نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، ڈائریکٹر یکسائز اینڈ ٹیکٹیشن لاہور، وزیر اعلی شکایات سیل، صوبائی محتسب اعلی پنجاب، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن و ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ کے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے اراضی واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن )کی حکومت ملک میں حقیقی معنوںمیں فلاحی ریاست قائم کررہی ہے،مسلم لیگ (ن )کی حکومت ملک میں حقیقی معنوںمیں فلاحی ریاست قائم کررہی ہے’ لیکن بعض سیاستدان جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں’ ایسے وقت میں جب ملک حالت جنگ میں ہے’پاک فوج شمالی وزیر ستان میںدہشتگردوں کیخلاف برسر پیکار ہے ایسے میں قومی یکجہتی کی اشد ضرور ت ہے’حکومت غریبوں کی حالت زار بہتر بنانے اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹھو س قدامات کررہی ہے’ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے صدر چوہدری کاشف نیاز نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 14 اگست یوم آزادی کا دن ہے’ اس دن کی مناسبت سے تمام قومی لیڈر شپ اور اپویشن کو پاکستان کی مضبوطی اور اتحاداور قومی یکجہتی باور کرانی چاہیے’ عمران خان اور طاہر القادری کا یوم آزادی کے دن لانگ مارچ سمجھ سے بالا تر ہے۔ انھوںنے کہا کہ وزیر ستان میں جاری آپریشن اور نقل مکانی پر عمران خان کو توجہ دینی چاہے کیونکہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے’ ان کو اپنی پوری توجہ اس قومی مسلہ پر مرکوز کرنی چاہیے۔