مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 16/09/2015

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) یونین کونسل ستوکی سے جاوید بھٹی بلا مقابلہ الیکشن جیت گئے، مسز مسعود احمد بھٹی کی خصوصی کاوشوں اور اہل علاقہ کی مسعود احمد بھٹی شہید کی محبت کی وجہ سے بلا مقابلہ الیکشن ممکن ہوا،یونین کونسل ستوکی تحریک اانصاف کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر مسعود احمد بھٹی شہید کی آبائی یونین کونسل تھی،تفصیلات کے مطابق مسز مسعود احمد بھٹی کی خصوصی کاوشوں کی وجہ سے یونین کونسل نمبر2ستوکی سے تحریک انصاف کے سابقہ ٹکٹ مسعود احمد بھٹی شہید کے بھائی جاوید بھٹی بلا مقابلہ چیئرمین منتخب، مسعود احمد بھٹی شہید سابقہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیکر دوسرے نمبر پر آئے تھے، جسے ڈیڑھ سال قبل قتل کر دیا گیا تھا، اب مسز مسعود احمد بھٹی ان کی جگہ الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں، مسز مسعود احمد بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسعود احمد بھٹی شہید کے دوست احباب نے ان کے خون سے وفا کرتے ہوئے ان کے بھائی جاوید بھٹی کو بلا مقابلہ الیکشن میں جتوا دیا ہے، مجھے یقین ہے کہ مسعود اھمد بھٹی شہید کے ووٹر سپورٹر ان کے خون سے وفا کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں بھی مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے، میں ایم پی اے منتخب ہو کر مسعود احمد بھٹی شہید کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی، تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی لڑتی رہے گی، تحریک انصاف کی قیادت نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو پش پشت ڈال کر قومی مفاد کو مقدم رکھا، مسلم لیگ ن کے بر سر اقتدار آتے ہی لوڈ شیڈنگ، مہنگائی ، دہشت گردی اور بیروز گاری جیسے مسائل میں اضافہ ہوا ہے، عوام مسلم لیگ ن کی پالیسیوں سے بد ظن ہو چکے ہیں، عوام کی آخری امید تحریک انصاف ہی ہے، بلدیاتی الیکشن میں عوام اپنا فیصلہ سنا دیں گے، مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن میں شکست کو سامنے دیتے کر الیکشن رکوانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں جمہوریت مضبوط کرنی ہے تو اس کے لئے صاف اور شفاف الیکشن ضروری ہیں، تحریک انصاف اقتدار کیلئے نہیں بلکہ نظام کی شفافیت اور الیکشن کے سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے آواز اٹھا رہی ہے، مسلم لیگ ن کی گرتی ہوئی وکٹوں نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران کا موقف سچ تھا۔