مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) کوٹ لکھپت سیکٹر کے ٹریفک وارڈن کی غنڈا گردی و اختیارات کا ناجائز استعمال، پریس کلب مصطفی آباد کی شکایت پر ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گیا، صحافی کی طرف سے ٹریفک وارڈن ایم ساجد اور عثمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت سیکٹرکے ٹریفک وارڈن ایم ساجد اور عثمان چونگی امرسندھو سٹاپ پر تعینات تھے کہ مسافر گاڑیوں کے چلان کر رہے تھے اور اے سی گاڑیوں کو چھوڑ رہے تھے جن میں فری سفر کرتے ہیں،پریس کلب مصطفی آباد کے سنیئر صحافی عبدالقیوم سے ٹریفک وارڈن سے کہا کہ یا تو تمام گاڑیوں کے چلان کئے جائیں یا تمام کو چھوڑ دیا جائے، جس پر ٹریفک وارڈن نے صحافی کے ساتھ بد تمیزی شرو ع کر دی اور کہا کہ میراجو جی چاہے کروں تم کون ہوتے ہو مجھے روکنے یا پوچھنے والے، جس پر صحافی نے ڈی ایس پی کو کال کر دی جس پر ڈی ایس پی بھی موقع پر پہنچ گیا، صحافی کی طرف سے ٹریفک وارڈن کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) با اثر افراد نے جعل سازی سے 7/8 کروڑ کی زمین ہتھیانہ کیلئے معاہدہ بیعہ پر انگوٹھے لگوا لئے، ان پڑھ بیوی خاتون انصاف کیلئے پریس کلب مصطفی آباد پہنچ گئی، پولیس خاطر خواں کاروائی نہیں کر رہی ، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں سرہالی خورد کی رہائشی بیوہ خاتون انصاف کے حصول کیلئے پریس کلب مصطفی آباد للیانی پہنچ گئی، مجیدن بی بی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد حسین، بابر علی، محمد حنیف، 12کس نا معلوم نے اغواء کرکے جان سے مارنے کی دھمکی دیکر جعل سازی سے معاہدہ بیعہ پر انگوٹھے لگوا لئے تھے جس میں مقدمہ مذکورہ افراد کے خلاف میں نے تھانہ مصطفی آباد میں درج کروا رکھا ہے، مجیدن بی بی نے کہا کہ میں ایک ان پڑھ اور بیوہ عورت ہوں میری صرف ایک معذور بیٹی ہے جو عرصہ داراز سے چار پائی پر پڑی ہوئی ہے۔ میری 25ایکٹ زرعی اراضی کی مالک ہے، جس کی مالیت تقریباِِ7سے8کروڑ روپے ہے، الزام علیہ مجھے قتل کرکے میری زمین ہتھیانہ چاہتے ہیں۔ میں نے تمام واقعات کی اطلاع مقامی پولیس کو دے رکھی ہے اور مقدمہ بھی درج کروا رکھا ہے، جعل ساز انتہائی با اثر افراد ہیں، جس کی وجہ سے پولیس میری خاطر خواں داد رسی نہیں کر رہی۔مجیدن بی بی نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب ،ڈی آئی جی و ڈی پی او قصور سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان گروپ آف جرنلسٹ (انقلاب) کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کا دورہ گنج شہدا مصطفی آباد، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، شہدا ہماری ماتھے کا جومر ہیں، مہر حمید دلو مرکزی صدر، تفصیلات کے مطابق پاکستان گروپ آف جرنلسٹ (انقلاب) کے مرکزی صدر مہر حمید دلو، پنجاب کے صدر رانامحمد عثمان، صدر اینکر پرسن عدیل رضوی، مرکزی چیئرمین عامر ہاشمی، معروف اینکر مجاہد بخاری، ضلعی صدر لاہور عابد چوہدری ودیگر مرکزی و صوبائی عہدیداران نے صوبائی کواڈینیٹر محمد عمران سلفی کے ہمراہ گنج شہدا مصطفی آباد کا دورہ کیا اور مصطفی آباد میں دفن 55شہدا کی آخری آرام گاہوں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر مرکزی صدر مہر حمدی دلو نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6ستمبر پاک فوج کی جرات و بہادی کی یاد دلاتا ہے، ہماری امن کی کوششوں کو بزدلی سمجھنے والے کسی خام خیالی میں نہ رہیں۔ پوری پاکستانی قوم اور صحافی برادری پاک فوج کے ان شہیدوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ جنکی قربانیاں 5سال گزرنے کے باوجود آج بھی زندہ ہیں، ملک وقوم کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے پاک فوج کے جوان آج بھی قربانیاں دے رہے ہیں جسے پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ملکی دفاع نا قابل تسخیر بنانے والے ہیروز پر قوم کو فخر ہے۔