مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چھ نامعلوم ڈاکوئوں مزدہ گاڑی پر سوار13افراد سے ہزاروںروپے نقدی، موبائل فون و طلائی زیورات چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق مسافر گاڑی قصور سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ راستے میں چھ نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر گاڑی کو روہی نالے کے ساتھ ساتھ ویرانے میں لیجا کر محمد ساجد طفیل ، ذوالفقار ، ابوبکر، محمد رفیق، غلام رسول، ارشد، وعبدالرزاق، فاروق، رمضان ڈوگر، اشرف، علی رضا، محمد شاہد، سہیل اور سکینہ بی بی سے 52ہزار وپے نقدی ، 9موبائل فون ، طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقدمات کا اندراج و تفتیش میرٹ پر کی جائے گی،میری تعینات کے دوران کسی سے زیادتی نہیں ہو گئی، ہر شخص کو بلا تفریق انصاف ملے گا، ان خیالات کا اظہار تھانہ مصطفی آباد میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او چوہدری ذوالفقار حمید راں نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) میں صحافیوں کے ساتھ تعارفی میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کہاں بھی ڈیوٹی کی ہے میرٹ کو اولین ترجیح دی ہے، مصطفی آباد تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی اور شریف شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا میرا معمول ہو گا، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مثبت اور تنقید برائے اصلاح کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، اس موقع پر انسپکٹر محمد عارف، شاہد عمر، سید اسرار احمدزیدی شاہ،منیر احمد بھٹی، بابا طارق مقبول،عبدالمنان سلفی،غلام قادر، چوہدری ہاشم علی خاں، سردار ہارون اقبال ،چوہدری الفت، ڈاکٹرعبدالوحید،ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، عمر حیات خاں، زبیر احمد بھٹی، ڈاکٹر اسلم انصاری، مدثر وفا،حافظ طاہر اقبال،اقبال قیصر،چوہدری منظور احمد، عرفان کمبوہ، سعید احمد بھٹی، حافظ جاوید الرحمان، سونو جی،عبدالقیوم، عمر فاروق بھٹہ، افتخار احمد، چوہدری علی، سلیم انصاری ودیگر پولیس ملازمین نے بھی شرکت کی۔