مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 27/8/2014

 Syed Tayyab Hussain Rizwi

Syed Tayyab Hussain Rizwi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحریک انصاف و عوامی تحریک ریڈ زون و شاہراہ دستور سے دھرنا ختم کردے کیونکہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے پارلمانی انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن قائم کردیئے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کمیٹی اور کمیشن کے قیام سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابی نظام کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔ پی ٹی آئی کے مطالبات کیلئے مذاکرات ہی بہتر راستہ ہیں اور اب دھرنے کا خاتمہ ہونا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ غیرآئینی و غیرقانونی ہے اور کسی بھی شخص کو عوام کے مینڈیٹ کو چیلنج کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں اور پارلیمنٹ کا اپنا مقام ہے۔ چند ارکان سارے ایوان کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔ہم ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ کسی کو دھرنوں اور لانگ مارچ کی آڑ میں جمہوریت پر شپ خون مارنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، تحریک انصاف کے سربراہ نے سول نا فرمانی کا اعلان کرکے سیاسی ناکامی کا ثبوت دیا ہے۔ عمران خان کے دھرنوں کی کوئی واضع سمت نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)آل پاکستان واپڈا ھائیڈرو ورکر یونین کے کامیاب امیدواروں کو صحافیوں کی طرف سے مبارکباد ، رشید خاں چیئرمین،سلیم جٹ وائس چیئرمین، طیب خاں سیکرٹری و جوائنٹ سیکرٹری مقبول گجر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ،تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ھائیڈرو ورکر یونین کے الیکشن میں للیانی سب ڈویژن میں رشید خاں چیئرمین، سلیم جٹ وائس چیئرمین ، طیب خاں سیکرٹری، جبکہ مقبول گجر جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر کامیاب قرار پائے، منتخب عہدیداران کو صدر پریس کلب للیانی محمد عمران سلفی ، شاہد عمر، اصغر علی شہزاد، منیر احمد بھٹی، الیاس ملک، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی، عبدالمنان سلفی، ، ارشد علی شامی،سید اسرار احمد زیدی شاہ،ارشد علی جوئیہ، حافظ طاہر اقبال ودیگر سنیئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ منتخب عہدیداران اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو محکمہ انہار کے دو ملازمین سمیت تین افراد کو لوٹ کر فرار، محکمہ انہار کے شاہد اقبال اور شفیق طارق سے موٹر سائیکل چھین لی، تفصیلات کے مطابق صبح اٹھ بجے کے قریب تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر نہر کنارے جاتے محکمہ انہار کے ملازمین شاہد اقبال اور عبدالشکور سے 125موٹر سائیکل نقدی و موبائل فون چھین لئے، جبکہ چند نہر کنارے سے ہی گلویڑہ کے رہائشی شفیق طارق سے موٹر سائیکل و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)شاہین سائنس اکیڈمی کا نہم رزلٹ 2014 ء امسال بھی شاندار رہا۔ہونہار طالبعلم شہروزمقصود نے509 نمبر کیساتھ ضلع قصور میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے نام روشن کر دیا،احمد مزمل نے 497 نمبر کیساتھ دوسری،محمد ارسلان بزمی نے455 کیساتھ تیسری پوزیشن اور عدنان نے 447 نمبر کیساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔نہم سالانہ امتحان 2014 ء میں509نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم شہروز مقصود نے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خاںکو رول ماڈل قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کی کامیابی والدین کی دعائوں ،اساتذہ محمد رمضان شاہین اور محمد افضل کی خصوصی توجہ اور رہنمائی کی بدولت ہے اور اس نے مستقبل میں ایٹمی سائنسدان بن کراور دیگران نے ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت اورملک و قوم کی خدمت کا عزم کیا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں ،والدین و معززین علاقہ نے اس شاندار رزلٹ پر پرنسپل اکیڈمی حاجی عبدالستار شاہین کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ مبارکباد دی او ر اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اس کارکردگی کومستقبل میں بھی برقرار رکھیں گے۔