مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقامی صحافی سعید احمد بھٹی کے بہنوائی حاجی محمد ابراہیم انتقال کر گئے، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، سیاسی و سماجی جاعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد کے سنیئر نائب صدر سعید احمد بھٹی کے بہنوائی حاجی محمد ابراہیم انتقال کر گئے، نمازہ جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی، سابقہ ناظم رمضان مستانہ، رہنما مسلم لیگ ن چوہدری طارق سعیدخاں،سعید خاں پٹواری، چوہدری عثمان علی، چوہدری مبشر، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، اصغر علی شہزاد، چوہدری منظور احمد، عبدالقیوم، کاشف بھٹہ ملک سعید ودیگر نے شرکت کی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقامی صحافی شفیق احمد سندھو کے والد حاجی لیاقت علی انتقال کر گئے، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، حاجی لیاقت علی کی نماز جنازہ معروف عالم دین حافظ ثناء اللہ مدنی فاضل مدینہ یونیوسٹی نے پڑھائی، تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی شفیق الرحمان سندھو اور پولیس ملازم عتیق الرحمان کے معروف سماجی شخصیت حاجی لیاقت علی انتقال کر گئے، نمازہ جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، حاجی لیاقت علی کی نماز جناہ معروف عالم دین حافظ ثنا ء اللہ مدنی فاضل مدینہ یونیورسٹی نے پڑھائی، ، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک،
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) میرے پاس 300 ممالک کے 6500 کرنسی سکے جبکہ 240ممالک کے 1560نوٹ موجود ہیں، میں نے دو ہزار سال قدیم اور سولہویں، سترویں اور اٹھارویں صدی عیسوی کے نایاب سکے بھی جمع کر رکھے ہیں، قصور کے میوزیم میں بھی میری طرف سے ڈونیٹ کئے گئے سکے موجود ہیں، پاکستان میں پہلی بار بین الا قوامی سکے اور نوٹوں کی نمائش کروانے کا اعزاز بھی مجھے حاصل ہے ، ان خیالات کا اظہار مصطفی آباد للیانی کے رہائشی شکیل احمد نے صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی محمد عمران سلفی کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آٹھویں کلاس سے کولیکشن شروع کی ،مجھے پچپن سے ہی کوئی منفرد اور اچھوتا کام کرنے کا شوق تھا،میں نے جنون کی حد تک لگائو اور دلچسپی سے کولیکشن کی ، میرا خواب اور مقصد تھا کہ میں دنیا کے ہر ملک کا سکہ اور نوٹ جمع کروں، پاکستان میں میری کولیکشن بہترین تصور کی جاتی ہے، مجھے کولیکشن کے دوران کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے اپنا ٹارگٹ پورا کیا، 300ممالک میں خود مختار، ڈیڈ ، متنازعہ ممالک اور جزائر شامل ہیں، کچھ سکے اور نوٹ حاصل کرنے کیلئے مجھے متعدد ممالک میں کولیکٹرز سے انٹر نیٹ کے ذریعے رابطہ کرنا پڑا،صرف چند ایسے جزائر باقی ہیں جن کے سکے اور نوٹ بہت ہی محدود تعداد میں جاری ہوتے ہیں اور ان تک رسائی مشکل ہے،
میرے پاس پاکستان کی آزادی سے لیکر اب تک کے تمام یادگاری و پرانے نوٹ اور سکے موجود ہیںاسی طرح برطانیہ کے تاریخی سکے،ہاتھ کے بنے پرانے سکے، چاندی کے سکے اور مختلف دھاتوں کے بنے ہوئے سکوں سمیت مختلف ممالک کے پانچ سو یادگاری سکے موجود ہیںاور کرنسی نوٹوں میں سو سال سے زیادہ پرانے کاغذ کے نوٹ بھی شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے قصور کے واحد موزیم کو ایک بہترین اور نایاب کولیکشن جن میںتاریخی سکے، پاکستانی پرانے نوٹ اور میڈلز کی کولیکشن ڈونیٹ کی،اب تک چار یونیوسٹیوں میں نمائش کر وا کر مختلف شیلڈز اور سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہیں، رمضان کے بعد 10بڑی یونیورسٹیوں میں نمائش کروائی جائے گی،پاکستان میں سب سے بہترین مختلف ممالک کے سکے اور نوٹوں کی کولیکشن رکھنے کا اعزاز حاصل ہے، شکیل احمد نے مزید کہا کہ ہمیں صرف سکول اور کالج سطح پر مضمون میں” میرا پسندیدہ مشغلہ ”پڑھا دیا جاتا ہے لیکن کبھی اسے پریکٹیکلی نہ دکھایا جاتا ہے اور نہ ہی بتایا جاتا ہے،مجھے بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک اور معاشرے میں ہابی یعنی مشغلے کا تصور نہ ہونے کے برابر ہے، کیونکہ ہماری نسل کو اس چیز کا شعور نہیں دیا جاتا اس لئے ہمارے معاشرے میں منفی اور فضول رجحان بڑی تیزی سے پروان چڑ ھ رہے ہیں، جبکہ یورپ اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں ہابی/کولیکشن کا تصور بہت واضح اور عام ہے، وہاں پر بچوں کو سکول اور کالج لیول پر باقاعدہ مضمون اور سلیبس کے طور پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے، اسی لئے وہاں پر ہر چوتھا شہری کسی نہ کسی درجے میں ہابی یا کولیکشن سے وابستہ ہے، ہماری حکومت کو چاہئے کہ وہ ہابی/ کولیکشن کو پروموٹ کرنے کے اقدامات کرے تاکہ ہمارے معاشرے میں مثبت چیزیں پروان چڑہیں اور منفی رجحان کا خاتمہ ہو،